APNS Website Hacked

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
news-1410195856-8121_large.jpg

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں صحافیوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی کی ویب سائیٹ(http://apns.com.pk/) نامعلوم ہیکرز کی جانب سے ہیک کر لی گئی ہے۔ ہیکرز کی جانب ویب سائیٹ کو مکمل طور پر بند کر کے اس کے پر ایک پیغام چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس پیغام میں ہیکرز کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کو نا زیبا الفاط میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پیغام میں ایک سوال نامہ بھی شامل کیا گیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے احتجاج کرنے والوں پر مبینہ فائرنگ، انتخابی دھاندلی اور شہری حقوق کی پامالی کا ذکر کیا گیا ہے۔ ہیکرز نے ویب سائیٹ پر مختلف نام بھی لکھے ہیں جو ممکنہ طور پر ان کی ٹیم کے ممبران کے فرضی نام ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ دنوں وفاقی وزارت داخلہ اور فلڈ ریلیف فنڈ کی ویب سائیٹس بھی ہیک کر کے کچھ اسی نوعیت کے پیغامات جاری کئے گئے تھے۔​

http://dailypakistan.com.pk/national/08-Sep-2014/141143

http://apns.com.pk/
 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
دونوں اطراف سے یہ راوش درست نہیں ہے​.ویب سائیٹ محنت سے بنائی جاتی ہے