mohsinzaheer
Councller (250+ posts)
الطاف بھائی نے زرداری بھائی کو ایم کیو ایم کی حمایت کے تسلسل کی یقین دہانی کروادی
لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری کو پیپلز پارٹی کی حمیات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس ٹری بیون کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صدر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں ملک کی مجموعی صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران الطاف حسین نے پیپلز پارٹی کی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کا اتحاد جاری رہے گا۔

دریں اثناء سیاسی پنڈتوں کی جانب سے الطاف حسین کی اس یقین دہانی پر حیرت اور تعجب کا اظہار کیا گیا کہ آخر الطاف حسین نے کن یقین دہانیوں پر صدر زرداری کو حمایت کے تسلسل کی یقین دہانی کروائی
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کی جانب سے تحریک منہاج القرآن کے 14 جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے لندن میں الطاف حسین سے ملاقات بھی کی تھی
Source ; http://www.pn.com.pk
The Pakistani Newspaper, USA
Source ; http://www.pn.com.pk
The Pakistani Newspaper, USA