Abdul Sattar Eidhi Ne 20,000 Aisay Logon K Kafan Dafan Ka Intezam Kiya Jinke Apne Ghar Waley Un Lash

jamaljani

Banned
ڈاکوؤں نے ایدھی کا لوٹا مال واپس کردیا

لاہور(خصوصی رپورٹ )ممتاز سماجی کارکن اور قومی ہیرو عبدالستار ایدھی مرحوم نے کچھ عرصہ قبل ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی کے دلچسپ اور یاد گار واقعات کے بارے میں بتاتے ہوئے اپنے ساتھ بیتا ہوا ایک واقعہ سنایا ۔
عبدالستار ایدھی مرحوم کا کہنا تھا کافی پرانی بات ہے کہ ایک دفعہ رات کے وقت میں اکیلا کہیں جا رہا تھا کہ راستے میں مجھے ڈاکوؤں نے روک لیا،جب ڈاکو سب کچھ لے بیٹھے اور مجھے جانے کا کہنے لگے تو ایک ڈاکو نے مجھ کو پہچان لیاتو فورا اپنے ساتھیوں کو کہا کہ ان کا سب کچھ واپس کر دو،جب پولیس مقابلے میں ہم مارے جائیں گے اور قریبی رشتہ دار بھی لاشیں لینے سے انکار اور تدفین نہیں کریں گے تو یہی آدمی ہماری تدفین کا بندوبست کرے گا۔ اوئے! یہ عبدالستار ایدھی ہے، تو تمام ڈاکوؤں نے میری ساری چیزیں واپس کر دیں تھیں۔
 
Last edited by a moderator:

Aphlah

Banned
Re: ڈاکوؤں نے ایدھی کا لوٹا مال واپس کردیا



ایدھی صاحب ایسے مردانِ کار اللہ کی نشانی ہوتے ہیں۔
ذات، پات، دین، دھرم، مسلک، مذہب، رنگ، روپ، بولی، جنس وغیرہ سے بے نیاز ہو کر ان پر مہربان رہنا، اپنے کمال میں یہ صفت الہی ہے اور ایدھی بھی۔

 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Abd us sattar eidhi ki ne 20,oo aisey logon k kafan dafan ka intezam kiya jinke apne ghar waley un lashon k qareeb aaney k liye tayar na they

عظمت اسی عظیم سوچ کا ثمر ہے