ustadjejanab
Chief Minister (5k+ posts)

کاش آپ سمجھہ پاتے کہ اگر انسان اتنا ھی با اختیار اور خود مختار ہوتا تو شداد آج بھی اپنی بنائی گئی مصنوی جنت میں مزے کر رھا ہوتا ، ناک پر مکھی نہ بیٹھنے دینے والے نمرود کی موت مچھر ناک میں گھسنے سے نہ ہوتی اور ممکن نہ تھا کہ ہزاروں محافظوں کی موجودگی میں فرعون کو ڈوبتے وقت تنکے کا سہارا بھی نہ ملتا ...ان لمحات میں جب غرور اور تکبر سے اکڑی گردن مٹی میں مل کر مٹی ھو رھی ہوتی ھے تو یہ منظر دیکھہ کر آسمان میں اڑنے والے فرشتوں سے لے کر زمین پر رینگنے والے حشرات الارض تک سب قہقہے لگاتے ہیں..
کاش آپ مان جاتے کہ کل انتہائی مجبوری اور بدحواسی میں کی گئی پریس کانفرنس بھی قدرت کا آپ سے انتقام ھی ھے ...کہ آپ وھی میاں صاحب ہیں جو کچھ عرصہ پہلے تک عمران خان کو پرکاہ کی اہمیت بھی نہ دیتے تھے اور تحریک انصاف کو تانگہ پارٹی قرار دے کر تضحیک اڑانا آپ کا محبوب مشغلہ تھا.. آج اسی عمران کے سونامی کی لہریں آپ کے محل کی دیواروں سے ٹکرانے لگیں تو آپ نے اپنے کمی کمینوں کے ہاتھہ میں وائپر پکڑا کر انہیں اس سونامی کا مقابلہ کرنے کے لئے آگے کر دیا . . بندر کی طرح پورے جنگل کو آگ لگانے سے پہلے اتنا تو سوچ لیتے کہ قومی ادارے پوری قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں اور ان اثاثوں کی تباھی کے درپے شخص کو یا تو احمق ھی کہا جا سکتا ھے یا غدار.. کاش آپ کے کان کینسر کے مریضوں کی وہ چیخیں سن سکتے جو انتہائی کرب و تکلیف کے عالم میں ان کے حلق سے نکلتی ہیں ...انھوں نے قومی خزانے پر ہاتھہ صاف نہیں کیے ہوتے کہ آپ کی طرح نزلہ بھی ھو جاۓ تو اس کا علاج کروانے برطانیہ جا سکیں . .کاش آپ ایمانداری نامی چڑیا سے واقف ہوتے تو احساس کرتے کے اپنی آمدن کا ستر فیصد خیرات میں دینے والا کبھی بے ایمانی کا مرتکب نہیں ھو سکتا .. کاش آپ اتنا نہ گرتے میاں صاحب .
کاش آپ مان جاتے کہ کہ قوم آپ کو جان اور پہچان چکی ھے اور مزید بیوقوف بنانے کا کوئی چانس باقی نہیں رھا ...مداری کے سب کرتب اب پرانے ھو چکے ہیں .
میاں جی ! یہ سونامی آپ کے کمی کمینوں کے وائپروں سے تھمنے والا نہیں .
Last edited by a moderator: