
مسلمان ملک تاجکستان میں خواتین کے حجاب لینے پر سرکاری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاجکستان کی پارلیمنٹ میں حجاب پر پابندی کا ایک بل منظور کیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں حجاب پر سرکاری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
تاجکستان 98 فیصد مسلم آبادی رکھنے والا ملک ہے جہاں اس قانون کے تحت نا صرف عام عوام بلکہ سرکاری مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ کمپنیوں پر بھی بھاری جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نئے قانون کے تحت حجاب یا اس کے علاوہ ممنوع مذہبی لباس پہننے والے افراد کو تقریبا 700 ڈالر تک کا جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، ملازمین کو ممنوع لباس پہننے کی اجازت دینے والی کمپنیوں کو 3500 ڈالر جرمانہ ہوگا جبکہ مذہبی و حکومتی شخصیات کیلئے جرمانہ 5 ہزار ڈالر تک مقرر کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1tajisksknnshijsjsbbks.png