تحریک انصاف نے 6 ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کے حکومتی فیصلہ کو مسترد کردیا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے مندرجات کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن کے قیام اور اس کے ذریعے تحقیقات کو مکمل طور پر مسترد کردیا

ملکی عدلیہ اور قانونی مفاد سے جڑے اس حسّاس ترین معاملے ہر چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات پر نہایت تشویش کا اظہار

معاملے کو عدالتِ عظمیٰ کے لارجر بنچ کے سامنے رکھنے اور کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کے مطالبے کا اعادہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط وفاقی حکومت کی ایجنسیوں کیخلاف ایک فردِ جرم ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

معزز عدالتِ عالیہ کے حاضر سروس ججز کے سنجیدہ ترین مراسلے کی ایک ریٹائرڈ جج کے ذریعے تحقیقات آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات سے ایک بھونڈا مذاق ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

اپنے خط میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم جیوڈیشل کونسل کے سامنے عدلیہ کے وجود کو لاحق بنیادی چیلنج کو بے نقاب کیا ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کے بل بوتے پر وجود میں آنے والی حکومت ہر لحاظ سے ملک میں جاری لاقانونیت اور غیرآئینی مداخلت کی سب سے بڑی بینیفیشری ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

چوری کے مینڈیٹ پر بیٹھا غیرمنتخب وزیراعظم یا اس کی حکومت کسی قسم کی تحقیقات کروانے کے قابل ہے نہ ہی اس قسم کی تحیقیقات کی کوئی کریڈیبیلیٹی ہوگی، کورکمیٹی تحریک انصاف

چیف جسٹس عدلیہ کے مستقبل کو ٹاؤٹوں پر مشتمل انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی بجائے ساتھی ججوں کو انصاف فراہم کریں، کورکمیٹی تحریک انصاف

ہائیکورٹ کے ججز کے مطالبے کی روشنی میں جیوڈیشل کانفرنس بھی طلب کی جائے اور ہر سطح کے ججز کو اس موضوع پر حقائق قوم کے سامنے رکھنے کا موقع دیا جائے، کورکمیٹی تحریک انصاف
https://twitter.com/x/status/1773364693006008744
 
Last edited by a moderator:

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
سب سے بڑے بغیرت قاضی فائض عیسی اور عامر فاروق ہیں جنہوں نے شہباز شریف کو حکومتی کمیشن بنانے کا موقع دیا


full
 
Last edited:

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
The judges wrote to supreme judicial council(SJC).They have no confidence in Easypaisa otherwise they would have written to him.The issue is not confined to Islamabad High Court.It is prevalent through out the country.Judges from other high courts have been subjected to blackmail,threats and intimidation.A convention should be called by SJC to get to the bottom of this issue.
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
آج کر لیں، سال بعد کر لیں یا سو سال بعد کر لیں۔۔۔۔۔حل وہی ہے جو بنگالیوں نے کر کے دکھایا۔ باقی چُولیں مارنی ہیں تو پوری قوم چولوں سے بھری ہوئی ہے۔۔۔سو سال اور مار لو اور لتر بھی کھاؤ