
نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کرکے ٹریفک وارڈنز اور صحافی سے بدتمیزی کرنےاور دھمکیاں دینےوالے نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل چالان کرنے پر ٹریفک وارڈنز کو ڈرانے دھمکانے کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی ہے، پنجاب پولیس نے لاہور سے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
خیال رہےکہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دو افراد کو ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں کو چالان کرنے پر ڈراتےدھمکاتے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں افراد نے خود کو نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو رشتہ دار ظاہر کیا اور بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی چلانے والی کم عمر لڑکی کو پولیس حراست سے چھوڑنے کا کہا۔
https://twitter.com/x/status/1728521444915659116
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کی دھمکیوں اور اثر رسوخ کی باتوں پر موقع پر موجود اعلی افسران بھی دباؤ میں نظر آئے جس پر صارفین نے سخت تنقید کی۔
سوشل میڈیا پر معاملہ اٹھائے جانے پر سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نےواقعہ کا نوٹس لیا اور فوری کارروائی کی ہدایات دیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9mohsinnanqbisjsjdjd.png