مجھے یقین ہے فوج نے عمران خان کو ہٹانے میں مدد کی ہوگی،مفتاح

miftahimsaai.jpg

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے میں فوج نے مدد کی تھی لیکن امریکا کا ہاتھ نہیں تھا۔ گرفتاری کے دوران مجھ سے کہا گیا شاہد خاقان اور نواز شریف کے خلاف بیان دے دو چھوڑ دیں گے۔ عمران خان اچھے لیڈر نہیں سیاستدان اچھے ہیں۔

ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں نے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیرِاعظم کے منصب سے ہٹانے میں امریکا کا ہاتھ نہیں تھا بلکہ انہیں اپوزیشن نے ہٹایا اور فوج اس معاملے پر اپوزیشن کے خلاف نہیں تھی۔ میرے خیال سے عمران خان کو ہٹانے میں فوج نے ساتھ بھی دیا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1637736025811308549
مفتاح اسماعیل نے کہا جہاں تک مجھے ہٹانے کا تعلق ہے تو میں محض ایک وزیر تھا اور فقط ایک نوٹیفیکشن سے ہٹ گیا۔ جس طرح نواز شریف کو اقامے کی بنیاد پر عدالت نے نااہل کرکے ہٹایا وہ عدالتی مداخلت کی انتہا تھی۔ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا گیا جو اپوزیشن کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ بات سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں ہاتھ ہے اور کس طرح خان صاحب کو لائے تھے۔ انہوں نے عمران خان کو ایک اچھا سیاستدان تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جتنا اچھا بیانیہ انہیں بنانا آتا ہے شاید ہی پاکستان میں کسی اور کو آتا ہو۔ جب انہیں ہٹایا گیا تو سب سے پہلے بیرونی سازش کی بات کہی گئی، حقیقی آزادی کی بات ہوئی اور پھر اندرونی سیاست، باجوہ صاحب کی سازش، پھر کہا کہ محسن نقوی صاحب کی سازش ہے، اور آخر میں کاروباریوں پر الزام لگادیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا وہ روز اپنا بیانیہ بدلتے رہتے ہیں۔ ان کے قول و فعل میں بہت تضاد ہے۔ قانون جب ان پر لاگو ہوتا ہے تو یہ نہیں مانتے۔ میں نے خدانخواستہ یہ کبھی نہیں کہا کہ عمران خان اچھے لیڈر ہیں، ہاں یہ ضرور کہا ہے کہ وہ اچھے سیاستدان ہیں۔

اپنے استعفی سے متعلق مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ لندن میں نواز شریف سے میٹنگ میں وزیرِاعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔ ظاہر ہے وزیرِاعظم کی مرضی کے بغیر تو یہ نہیں ہوا۔ مجھے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ نواز شریف کا تھا کیونکہ وہ پارٹی کے قائد تھے۔

مفتاح اسماعیل نے متعدد پالیسیوں سے متعلق غلطیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قیمت کو معاشی طاقت سمجھتے ہوئے کبھی ہم نے روپے کی قیمت کو مصنوعی طریقے سے بڑھایا اور کبھی ڈالر کی قیمت کو کم کیا۔ جس زمانے میں ہم دنیا سے قرض لے سکتے تھے اس زمانے میں ہم نے قرض لے کر مارکیٹ میں پیسا ڈالا۔

انہوں نے بتایا عمران خان کے دورِ حکومت کے آخری سال 80 ارب کی درآمدات جبکہ 31 ارب ڈالرز کی برآمدات ہوئیں۔ سمندر پار پاکستانیوں سے آنے والی ترسیلات زر 30 ارب ڈالرز تھیں جبکہ ڈالر کا خسارہ ساڑھے 17 ارب ڈالرز تھا ۔جب آپ کی درآمدات زیادہ اور برآمدات کم ہوں تو ظاہر ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھے گی۔ ہمیں چاہیے کہ جب ڈالر کی قیمت بڑھے تو درآمدات کم کریں پھر برآمدات خود بخود بڑھیں گی۔


مفتاح اسماعیل کے مطابق موجودہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد وہی کوشش کی گئی جو 2013 سے 2018 میں کی گئی جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ حتمی نتیجہ اخذ کیے بغیر ان کے مطابق ان کی گزارشات سچ ثابت ہوئیں۔ اس وقت اگر ہم تسلسل کے ساتھ دانشمندانہ فیصلے کرتے، چاہے وہ مشکل ہی کیوں نہیں ہوتے تو آج جب پیٹرول دنیا میں سستا ہوگیا ہے تو پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی نوبت نہیں آتی اور نہ اتنی مہنگائی ہوتی نہ شرح سود اس قدر بلند ہوتی۔


انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مشکل فیصلے کرلیے ہوتے تو اکتوبر اور نومبر سے بہتری آنے کا قوی امکان تھا۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے ضمن میں مفتاح نے بتایا کہ عوام کے ساتھ زیادتی تو ضرور ہو رہی ہے لیکن وہ اس سارے قضیے میں آئی ایم ایف کو قصور وار نہیں گردانتے بلکہ 75 سال میں ہمارے حکمرانوں نے جو پالیسیاں دی ہیں اس کی روشنی میں اصل قصور وار وہ ہیں۔

عمران خان کے کرپشن مخالف بیانیے سے متعلق مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ خان صاحب یا کسی اور جماعت کے لیڈر کے ایجنڈوں میں کوئی فرق ہے۔ کرپشن کے الزامات تو ہر طرف لگ چکے ہیں۔ اگر خان صاحب پر توشہ خانہ کے گفٹ بغیر اندراج کیے لینے کے الزامات نہیں ہوتے اور عثمان بزدار، فرح گوگی، مرزا شہزاد اکبر سمیت ان کے دیگر ساتھیوں پر کرپشن کے سنگین الزامات نہ لگے ہوتے تو ان کے کرپشن مخالف بیانیے کو بالکل فوقیت ملتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے 90 روز میں انتخابات کے مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نہ صرف یہ کہ انتخابات 90 روز میں ہونے چاہئیں بلکہ اگر عمران خان جیت جاتے ہیں تو انہیں حکومت بھی ملنی چاہیے لیکن ساتھ ہی انہیں توشہ خانہ کیس میں جوابدہ بھی ہونا چاہیے۔
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
Yeah koi nai baat nahi key iss nay puri qoum jaanti hay kay bajway ghaddar haram zaday nay yeah sara khail khela tha....
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Every child knows Bajwa removed PTI in collusion with America.The chance of 13 parties forming a coalition was zero.The army is running the show.PDM is just a puppet.The generals know they can’t run the country directly.The west will not accept martial law so they are running the country through undeclared martial law.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
مفتاح اسماعیل ہمارا تازہ ابا ہے

قوم توتھ
تمھارا ابا تو شائید تمھیں معلوم نہیں کون ہے۔ اس محرومی کا دکھ جھلک رہا ہے
😂
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس مفتے کبھی بے وقت ہی ہی ہی اور کبھی زاروقطار رونے والے زہنی مریض کو نظر نہیں آ رہا کہ جس جس کو عمران خان نے کہا وہ سارے کردار اس وقت نظر آ رہے ہیں عمران خان کے خلاف
حکومت ہٹانے والا کوئ بھی چھپا ہوا نہیں ۔سب ایک دوسرے کے ساتھ تھے اور سب اکٹھے جہنم رسید ہونگے