
گورنر اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 2 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کردیا اس پر خواجہ آصف نہ رہ پائے اور سکرین شاٹ شئیر کرکے اسے اپنی جماعت کی بڑی اچیومنٹ قرار دیا اور مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپنے ایکس پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ جو پاکستان کو دیوالیہ ڈیکلئر کروانے کے خواہاں تھے۔ آئی ایم ایف چٹھیاں لکھتے تھے۔ کہتے تھے آج ڈیفالٹ ھو ا یا کل۔
انہوں نے مزید کہا کہ الحمدوللہ معاشی ٹیم نے شہباز شریف کی قیادت میں وطن عزیز کو معاشی ترقی کی راہ گامزن کر دیا ھے ۔ پاکستان کے بد خواہوں کے منہ پہ چپیڑ ۔ وزیر خزانہ انکی ٹیم کو مبارک ھوالحمد للہ
https://twitter.com/x/status/1870394319083089939
اس پر مزمل اسلم نے ردعمل دیا کہ سبحان اللہ آئی ایم ایف سے تازہ تازہ 7 ارب ڈالر کا قرض لیا، ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے 1/2 ارب ڈالر کا قرض لیا۰ دوست ممالک سے قرض رول اوور کی درخواستیں اور یہ پٹواریوں کو پاگل بنا رہے ہیں کے قرض واپس کیا۰
https://twitter.com/x/status/1870415535004897637
روزینہ خان نے تبصرہ کیا کہ خواجہ آصف کی اپنے ہی خلاف ٹویٹ ۔ دیوالیہ تو آپ نے ہی ڈکلیئر نہیں کیا تھا ؟؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1870424775492804933
راجہ اخلاق کا کہنا تھا کہ کس طرح یہ لوگ عوام کو بیوقوف بناتے اس کو ایسے نیوز بنا کر دکھایا جیسا پاکستان نے پہلی دفع قرضہ واپس کیا جبکہ ہم ہر سال قرضہ واپس کرتے۔ اگلے چار سالوں میں پاکستان نے 100 ارب ڈالر واپس کرنا لیکن ہم جتنا واپس کرتے اس سے کئی زیادہ قرضہ لیتے ہیں اسی لیے قرضہ بڑھ رہا
https://twitter.com/x/status/1870465525643624749
امجد خان نے جواب دیا کہ آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر لیکر 2 ارب ڈالر واپس کرنا کمال کی بات ہے ، تالیاں
https://twitter.com/x/status/1870396560955293990
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khaaj1h1i22h3.jpg