
حصول تعلیم کے لیے عمر کے لئے کوئی حد نہیں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر عبدالمجید مغل نے سچ کر دکھایا اور میٹرک امتحان پاس کرنے کے 43 سال بعد انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر عبدالمجید نے 1978 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا اور اب 43 برس بعد انٹرمیڈیٹ کا امتحان بھی پاس کر لیا ہے۔
62 سالہ عبدالمجید نے فیڈرل بورڈ اسلام آباد سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان سیکنڈ پوزیشن میں پاس کیا ہے۔
عبدالمجید مغل نے کہا کہ انہیں حصول تعلیم کا بچپن سے ہی شوق تھا لیکن کاروباری مصروفیات کی وجہ سے ان کی یہ خواہش ادھوری رہ گئی جو اب پوری ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنی تعلیم کو جاری رکھنے کا اظہار کرتے ہوئے گریجوایشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔