50ہزار ماہانہ کمائی والے شہریوں پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز

9incomtfxdsd5jbk.png

ورلڈ بینک نے پاکستان کو قرضے کے بوجھ تلے دبے غریب ملکوں کی فہرست میں شامل کر لیا: رپورٹ

ورلڈبینک کی طرف سے پاکستان کو ماہانہ 50 ہزار روپے کمانے والے شہریوں پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کو ماہانہ 50ہزار روپے کمانے والے شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہانہ 5 لاکھ روپے کمانے والے شہریوں پر ٹیکس کی شرح 35 فیصد کی جائے۔

مناسب تیاری اور جائزہ لیے بغیر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں ختم کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق وفاقی حکومت صوبوں کے دائرہ کار میں آنے والے شعبوں پر اخراجات نہ کرے۔ 7ویں مالیاتی کمیشن کے دوبارہ جائزہ کے بعد صوبائی ووفاقی دائرہ کار میں فنانسنگ کا لائحہ عمل بنانے کا مشورہ بھی دیا۔

ورلڈ بینک کے مطابق ٹیکس فری آمدن کی حد میں کمی لائی جائے اور دکانداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے۔ پاکستان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پرسنل انکم ٹیکس کے سٹرکچر کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے میں کم سے کم 12 ایکڑ زمین رکھنے والے شہریوں پر ٹیکس عائد کیا جائے۔

دوسری طرف ورلڈ بینک نے پاکستان کو قرضے کے بوجھ تلے دبے غریب ملکوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ 2027 تک پاکستان کا قرضہ اس کی جی ڈی پی کے 89 اعشاریہ 3 فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کو سبسڈیز میں کمی کرنے کے لیے مجموعی ٹیکس اقدامات کرتے ہوئے اخراجات میں کمی کرنا ہو گی۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ، کابینہ کے اراکین، کابینہ کمیٹی، قائمہ کمیٹیوں اور وزارت خزانہ کے ممبران ٹیکس پالیسی مرتب کرنے میں اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے جو اصلاحات میں رکاوٹ کا سبب ہے۔ مزید کہا گیا ہے پاکستان مارکیٹ کی بنیاد پر کرنسی کی قدر کے تعین اور سیاسی وپالیسی عدم استحکام میں کمی کر کے معاشی استحکام حاصل کر سکتا ہے۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
ye knajar election tk inthaai strick situation kr dainn gy public pr............ puddu lgaanye k liye nawaz ko undr ya aik du k cases open kr dainn gy
 

Back
Top