
امریکہ کے ماہرین موسمیات نے 2080 تک دنیا کے چار ہزار شہروں کا درجہ حرارت پانچ سے 6 ڈگری بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، پاکستانی علاقے بھی شامل۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی میری لینڈ یونیورسٹی کے ماہرین موسمیات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ 2080 تک دنیا کے چار ہزار 581 علاقے ایسے ہوں گے جن کا درجہ حرارت معمول سے پانچ سے چھ ڈگری تک بڑھ جائے گا، ان شہروں میں پاکستان کے کئی علاقے بھی شامل ہوں گے۔
رپورٹ میں جن پاکستانی شہروں کا ذکر کیا گیا ان میں سب سے زیادہ متار ہونے والے شہروں میں لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد ، پشاور کوئٹہ راولپنڈی اور دیگر شہر شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2080 تک کراچی میں گرمی کی شدت میں معمول سے 3اعشاریہ 3 ڈگری کا اضافہ ہوگا اور موسم گرما 18اعشاریہ 2 فیصد خشک رہنے کا خدشہ ہے، موسم سرما میں بھی درجہ حرارت 5 ڈگری گرم رہے گا ، آئندہ آنے والے وقت میں کراچی کا موسم سعودی عرب کے شہر الباحہ کے موجودہ موسم جیسا ہوسکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/degrh1i1h1.jpg