
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق 2018 میں جب تحریک انصاف کی حکومت شروع ہوئی تو اس کے بعد ملکی برآمدات دگنا ہو گئیں۔
ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تجزیاتی پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ 1947 سے 2018 تک ملکی برآمدات 13 بلین ڈالر تک ہی آ سکی تھیں۔ مگر اس کے بعد 4 سال کے دوران برآمدات دگنی ہو گئیں اور مالی سال 2023 تک ان کے 26 بلین ڈالر تک جانے کا امکان ہے۔
https://twitter.com/x/status/1526165569472548864
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اپٹما نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ رواں مالی سال ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جولائی تا اپریل کے دوران 16 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں۔
اپٹما کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 12.70 ارب ڈالر رہی تھی۔ گزشتہ مالی سال اپریل کے مقابلے میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 31 فیصد اضافہ ہوا تھا، اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.76 ارب ڈالر رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال اپریل میں 1.34 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات کی گئی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4aptmaexports.jpg