1990 تک پاکستان معاشی ترقی میں بھارت سے آگے تھا، انفو گرافس

3pakistaninidiaeconoy.png

آپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ کے مطابق 1965-1990 تک پاکستان کی معاشی نمو بھارت کے مقابلے میں کافی بہتر تھی,آپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ ( او سی ایم) نے عید کی چھٹیوں کے دوران دو انفو گرافس جاری کیے , جس کے مطابق 1965-1990 تک پاکستان کی معاشی نمو بھارت کے مقابلے میں کافی بہتر تھی، جس کی شرح نمو 1991-92 میں 6 فیصد تک پہنچ چکی تھی، لیکن اس کے بعد یہ یہ مسلسل زوال کا شکار ہے، جس سے آمدنی میں فرق، غربت اور بیروگاری میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ دوسری طرف بھارت کی معاشی نمو نے 1990 میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور اس کے بعد سے بھارت کی معاشی نمو کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

سینیئر معیشت دان ڈاکٹر اشفاق حسن نے گراف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گراف بتا رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ زوال پذیر ہے، اور ہماری آنکھوں کے سامنے ڈوب رہی ہے اور ہم خاموش تماشائیوں کی طرح کھڑے ہوئے تماشا دیکھ رہے ہیں، حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو گزشتہ 15 سالوں کے دوران اوسطا 3.4 فیصد سالانہ رہ گئی ہے، جو مزید کم ہورہی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ صرف چند لوگ ہی اچھی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اکثریت کی زندگی غربت اور بدحالی کا شکار ہے، آمدنی کا فرق بڑھ رہا ہے، اس سب کے باجود آنے والی حکومتوں کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر نہیں ہے۔

11712955310-0.jpg


ہم اپنی معاشی پالیسی آئی ایم ایف اور عالمی بینک جیسے اداروں کے پاس گروی رکھوا چکے ہیں، روپے کی گراوٹ، بلند شرح سود، غیرمنصفانہ ٹیکسیشن، مہنگی یوٹیلیٹیز نے عالمی مارکیٹ میں ہماری صنعتوں کو غیر مسابقتی بنا دیا ہے، صنعتی پیداوار کم ہورہی ہے جبکہ زرعی پیدوار سطحی ہے، ہمارا انحصار خوراک درآمد کرنے پر بڑھ رہا ہے، پاکستان کم ازکم مزید 5 سال تک آئی ایم ایف کا دست نگر رہے گا، معاشی تنزلی کا سلسلہ چلتا رہے، اور معاشی نمو کم ہو کر 2 فیصد سالانہ پر پہنچ جائے گی، غربت، بیروزگاری، اور قرضوں میں اضافہ ہوگا۔

ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے او سی ایم کے سی ای او آصف قریشی نے کہا کہ گراف عوامی طور پر موجود ڈیٹا کی مدد سے بنائے گئے ہیں، جو دو پڑوسی ممالک کے درمیان معاشی موازنے کو ظاہر کرتے ہیں، جو 1947 میں ایک ساتھ آزاد ہوئے تھے، لیکن مقامی پالیسیوں عالمی جیو پالیٹیکس کی وجہ سے مخالف سمتوں میں سفر کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بھارت کی حکومت اور وہاں کا پبلک سیکٹر پاکستان سے مختلف نہیں ہے،

انہوں نے کہا دونوں ایک جتنے نااہل ہیں، لیکن بھارت کی کوالٹی ایجوکیشن، پرجوش نجی شعبے اور سائنس اور ٹیکنالوجی پر فوکس نے بھارت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، بھارت اپنی وسیع آبادی کی وجہ سے مغرب کی آنکھ کا تارا ہے، پاکستان میں ہونے والے کسی بھی چھوٹے سے واقعے کو بھی عالمی میڈیا اچھالتا ہے، لیکن بھارت کے بڑے برے منفی واقعات کو دبا دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے بھارت میں سرمایہ کاری پہنچتی ہے اور پاکستان میں آنے سے سرمایہ کار کتراتے ہیں، جبکہ پاکستان اسٹرکچرل اصلاحات بھی ابھی تک نہیں کرسکا ہے جو بھارت نے 1990 میں ہی کرلی تھیں۔


ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی لہر میں کمی کی پیشگوئی کر دی,ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں گزشتہ سال پچھلی 5 دہائیوں سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے رواں سال مہنگائی زیادہ رہے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معاشی بحالی اور اصلاحات کیلیے اہم چیلنج ہے۔ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 25 فیصد کی اونچی سطح پر رہنے اور آئندہ مالی سال اس میں نمایاں کمی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی معیشت سیاسی غیر یقینی اور سیلاب کے باعث سکڑ گئی۔ تعمیراتی شعبے میں لاگت بڑھنے اور ٹیکسز میں اضافے سے ترقی متاثر ہوئی ہے, پاکستان میں خواتین کی مالیاتی شمولیت کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے جب کہ رواں مالی سال زرعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں بہتری آنے کی امید ہے۔
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کی آبادی انڈیا سے چھ گنا چھوٹی ہے پاکستانی آبادی کو انڈیا سے زیادہ خوشحال ہونے میں پانچ سال بھی نہیں لگیں گے اور اور فی کس ترقی میں بھی انشاللہ ہم دس سال میں انڈیا سے آگے ہونگے
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
پاکستان کی آبادی انڈیا سے چھ گنا چھوٹی ہے پاکستانی آبادی کو انڈیا سے زیادہ خوشحال ہونے میں پانچ سال بھی نہیں لگیں گے اور اور فی کس ترقی میں بھی انشاللہ ہم دس سال میں انڈیا سے آگے ہونگے
چل جھوٹے
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کی آبادی انڈیا سے چھ گنا چھوٹی ہے پاکستانی آبادی کو انڈیا سے زیادہ خوشحال ہونے میں پانچ سال بھی نہیں لگیں گے اور اور فی کس ترقی میں بھی انشاللہ ہم دس سال میں انڈیا سے آگے ہونگے
2050

ہمیں چند سال اور مل جائیں تو پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔۔۔جنید صفدر

فارم ۴۷ پر عاصم کی ناجائز ھکومت
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کی آبادی انڈیا سے چھ گنا چھوٹی ہے پاکستانی آبادی کو انڈیا سے زیادہ خوشحال ہونے میں پانچ سال بھی نہیں لگیں گے اور اور فی کس ترقی میں بھی انشاللہ ہم دس سال میں انڈیا سے آگے ہونگے
Mixed Martial Arts Sport GIF by UFC
 

ranaji

President (40k+ posts)
75
برسوں کا دھوکہ

‏ھمارا بچپن کا رومانس ، بھارت سے مقابلہ تھا- کرکٹ میچ ھو یا ھاکی میچ, بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو بھارتی کارکردگی کے پیمانے سے دیکھتے تھے-

‏لال قلعہ پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا خواب بھی دکھایا گیا- کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے سنائے گئے-

‏ھمیشہ فخر ھوتا تھا کہ ھمارے وسیم وقار ، ان کے سری ناتھ ، پرساد سے اچھے ھیں-

‏ھم نے ٹنڈولکر کی سنچریوں کا مقابلہ سعید انور کی سنچریوں سے بھی کیا ، اور پھر سعید انور اس دوڑ سے باہر ھوا

‏ھم نے انضمام الحق کو ٹنڈولکر سے بہت بہتر کہا-

‏ھم نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں پر فخر کیا ، اس کی ٹیکنالوجی بھارت سے بہتر کہتے رھے ، اور آدھا ملک کٹوا اور گنوا بیٹھے-

‏ھم انہیں گندے بدبو دار اور خود کو پاک نیک پارسا کہتے رھے- ھم بھارت میں بڑھتی "ریپ" کی شرح پر کہتے رھے کہ جو کچھ اپنی فلموں میں دکھایا اس تہذیب تلے دب رھے ھیں-

‏ لیکن , ھمیں کبھی نہیں سوچنے دیا گیا کہ بھارت ڈیم بہت زیادہ بنا رھا ھے ، حتی کہ ھمارے دریاؤں پر بھی ، نتیجتاً ھمارے دریا سوکھے رہ گئے-

‏بھارت کی ریاستوں میں بجلی فری ملنے لگی اور ھمارے ھاں یونٹ 50 روپئے سے اوپر کا ھوگیا

‏ھمیں نہیں سوچنے دیا گیا کہ اس کی کسی بڑی سیاسی پارٹی یا وزیر اعظم کی بیرون ملک کوئی جائداد نہیں
، جبکہ ھمارے اوپر حکومت کرتی بڑی دونوں پارٹیوں کے سربراہان اربوں ڈالرز کی جائیداد کے بیرون ملک مالک ہیں

‏ھمیں سوچنے نہیں دیا گیا کہ جب ھم ڈالرز کے لیے افغان
جنگ میں سام انکل کے اتحادی بنے تب ڈاکٹر منموہن سنگھ
نے ڈالرز کے لیے صنعت کا جال ملک بھر میں بچھایا-

‏ھم سپہ سالاروں میں محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی دیکھتے رھے ، لیکن ھمارے
اصل سپہ سالار جہانگیر کرامت ، اشفاق پرویز کیانی ، راحیل شریف ، اور پھر باجوہ , ان مجاہدین
نے تو ریٹائرمنٹ کے بعد اس ملک میں رھنا تک گوارا نہیں کیا
اور جو اربوں کی جائیدادیں آسٹریلیا ، بلجیم، برطانیہ ، امریکہ، کنیڈا اور یو اے ای میں بنائیں وہ الگ-

‏ھمیں بتایا گیا تھا ھم بھارتیوں سے بہتر ھیں- ھم اپنے بچوں کو کیا بتائیں ؟

‏میرا بیٹا سات سال کا ھے ، کم از کم میں تو اسے مطمئن نہیں کر پاتا-
‏وه پوچھتا ہے، کیا بھارت میں بھی عسکری فیز 1، 2 ، 3 ، 4 ، 5 _ ڈیفینس سوسائٹی اور بحریہ ٹاؤن ہوتا ہے ، کیا انکے پاس بھی عسکری بینک ہے ؟؟؟
‏وہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا سے ایسی ایسی چیزیں ڈھونڈ کر لاتا ہے,
‏جس کا بعض اوقات مجھے علم نہیں ھوتا،
‏وه پوچھتا ہے کہ دشمن کے بچوں کو پڑھانے کا ترانہ ہم گاتے ہیں
_ لیکن ایک انڈین برطانیہ کا وزیر اعظم اور ایک بھارتی
امریکا کی نائب صدر کیسے بن گۓ ، گوگل اور imf کے آعلیٰ عہدیدار بھارتی کیوں ہیں ، سچ تو سچ ھوتا ھے صاحب _

‏ہم اپنے بچوں کو کیسے سمجھائیں کہ عسکری ادارے اور ریاست اپنے لوگوں پر گولیاں نہیں برساتی!!

‏وہ جھوٹ جو گزشتہ ستر سالوں سے ھمارے ساتھ مستقل بولا گیا لیکن پھر "ایک دیوانے کی دیوانگی"
نے سب کچھ ننگا کردیا ، ننگا سچ اس ملک کے بچے بچے کے علم میں آگیا
- لیکن اب ھم اپنے بچوں کو جھوٹ سنا کر کیسے مطمئن کریں؟

‏ھم تو مطمئن تھے جھوٹ سن کر، مگر اب بچے تو سچ جان چکے ھیں وہ اب مطمئن نہیں ھوتے!
جب چندریان کی خبر پاکستان کے ھر گھر میں سنی گئی ، کئی بچوں نے والدین سے پوچھا کہ ھماری خلائی شٹل چاند پر کب جائے گی ؟؟؟
پھر اس نے یہ بھی سوال کیا ہوگا کہ ہمارے خلائی تحقیقی ادارے کے سربراہ سائنسدان کیوں نہیں ہوتے، اور
wapda اور PIA اور تمام قومی اداروں کے سربراہ اور چیئرمین ہمیشہ فوجی کیوں ہوتے ہیں، اور یہ تمام قومی ادارے نقصان میں کیوں رہتے ہیں؟؟؟

‏یہ سوال سننے والا باپ بےبسی سے بچے کی طرف دیکھے گا اور یہ بھی نہیں بتا پائے گا کہ...
‏ بیٹا ! دلی کے تمام شہریوں میں بجلی ، پانی ، علاج اور بہترین تعلیم بالکل مفت ہے ، اور مجھے
تو بجلی کے بل کی سمجھ نہیں آرھی کہ اسے کہاں سے اور کیسے جمع کراؤں ؟ ھم چاند پر کب جائینگے یہ تمہیں کیسے بتاؤں
کاپی پیسٹ