190 ملین پاؤنڈکیس،عمران خان و بشریٰ بی بی کے خلاف کون کون گواہی دے گا؟

8khakshsnhjkdjhdg.png

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف گواہی دینے والوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں گواہی دینے والے افراد کی فہرستیں سامنے آگئی ہیں، نیب کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف اس کیس میں 59 گواہان کو پیش کیا جائے گا۔

نیب کے گواہان میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، اعظم خان، زبیدہ جلال، سابق معاون خصوصی برائے وزیراعظم ندیم افضال گوندل، کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اسٹیٹ ریکوری یونٹ محسن امان، القادر یونیورسٹی کے چیف فنانس آفیسر، اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل سید انصر حسین اور ایکٹنگ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد امجد الرحمان شامل ہیں۔

خیال رہے کہ القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں احتساب عدالت نے گزشتہ روز عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی تھی ، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا تھا، عدالت نے پانچ گواہان کو 6 مارچ کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

٦٠ گواہوں کا کیا مطلب ہے؟؟؟

کہ انکے پروگرام کے مطابق یہ ٦٠ گواہیاں اگلے ٦٠ سال بھی پوری نہیں ہوں گی اور تب تک کوئی ضمانت نہیں ہو پائے گی اور خان صاحب اور بشریٰ بی بی اب تمام عمر جیل میں ہی رہیں گے....... انکے پروگرام کے مطابق
کتنا ظلم ہے یہ . اے اللہ مظلومین کی مدد فرما . آمین
 

Back
Top