
امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے پاکستان کےایمٹی پروگرام اور پاکستان کو خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک قرار دینے پر پاکستان میں کیوبا کے سفیر نے سخت ردعمل دے دیا۔
ٹوئٹر پیگام میں کیوبن سفیر زینرے کارو نے سوال پوچھا کہ امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ہے، 1798 سے آج تک کس ملک نے 469 مرتبہ فوجی مداخلتیں کی ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن کہتے ہیں پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ہے، شہریوں پر ایٹم بم کس ملک نے استعمال کیے ہیں؟ دوسروں پر غیر انسانی پابندیاں کون لگا رہا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1581223599632830465
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفترخارجہ طلب کیا گیا، ڈونلڈ بلوم کے ہاتھوں میں احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا،امریکی صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستان شاید دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے،جس کے پاس موجودجوہری ہتھیار غیر منظم ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کو بطور آفیشل ڈیمارش پاکستان کے دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔