15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا: نور الحق قادری

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)

25189206_69434228.jpg




اسلام آباد:وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہیں،15 رمضان المبار ک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا۔

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے حج ادائیگی سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت حج نے فی الوقت کسی بھی معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے،سعودی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو کو مکمل طور پر دیکھ رہی ہے،سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہیں،15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا،سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان سے مشاورت کرکے حتمی فیصلہ کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حکومت کے پاس حج ادائیگی سے متعلق مختلف اپشنز زیر غور ہیں،سعودی عرب میں رہنے والے صرف حج کی سعادت حاصل کرسکیں،صرف گلف ممالک کے حجاج حج کی سعادت حاصل کرسکیں،تمام ممالک کے کوٹے کو صرف دس فیصد تک لیا جائے۔

نور الحق قادری نے مزید کہا کہ تاریخ میں 40 مرتبہ سے زائد حج مکمل یا جزوی طور پر نہیں ہوا،میں سمجھتا ہوں کہ حالات بہتر ہوجائیں تو حج ہوگا۔

http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/12815-1586545200
 
Last edited by a moderator:

Wake up Pak

President (40k+ posts)
Send your money to help poor and destitute people. It will be of greater service in the sight of Allah.