11 مختلف پیکڈ اسنیکس پراڈکٹس صحت کیلئے "نامناسب" قرار

7sllaksjtkjkjs.png


سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایک نجی کمپنی کے 11 مختلف پیکڈ اسنیکس پراڈکٹس کو صحت کیلئے "نامناسب" قرار دیدیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے نجی کمپنیوں کو ا 11 اسنیکس پراڈکٹس کو فوری طور پر مارکیٹ سے واپس اٹھانے کے احکامات دیدیے ہیں اور کہا کہ ایک لیبارٹری نے ان پراڈکٹس انسان استعمال کیلئے نامناسب قرار دیا ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کا کہنا تھا کہ ان پراڈکٹس میں اسنیکرز ہاٹ مسالہ، پوٹیٹو اسٹکس، سلینٹی ویجیٹیبل ، چیز بال مسالہ، اسنیکرز ہاٹ مسالہ، ٹوئچ کلاسک، اسنیکرز پیزا، چیز بالز چیز، کائی اسپائسی مالا، کائی کورین ہاٹ، کائی کورین کیمچی اور کالئی مالا ووک شامل ہیں ، ان پراڈکٹس کو ایک لیبارٹری ٹیسٹ میں انسانی صحت کیلئے غیر موزوں قرار دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی نے ڈھائی ماہ قبل اپنی 24 مصنوعات کی رجسٹریشن کیلئے درخواست دی تھی، ایس ایف اے نے ان پراڈکٹس کے نمونے جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوائے جس نے 11 پراڈکٹس کو غیر معیاری قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پراڈکٹس تیار کرنےوالی کمپنی کو تین روز کے اندر مارکیٹ میں موجود ان پراڈکٹس کے اسٹاک کو واپس لینے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، ڈیڈ لائن کے بعد مارکیٹ میں یہ پراڈکٹس پائے گئےتو کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، دیگر صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز صحت عامہ کے تحفظ کیلئے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے اس معاملے پرکارروائی کریں۔
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Yaar ye Essnacks kya hota hai, its snacks! Bola sahi nahi jaata to urdu mein likha to sahi karo
 

Back
Top