
الیکشن کمیشن اور باقی اداروں کو شرم آنی چاہیے کہ ایسے لوگوں کو مسلط کر رہے ہیں!: سوشل میڈیا صارف
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے اپنی آڈیو لیک سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنے والی اپنی آڈیو لیک کا اعتراف کر لیا۔ مصطفی کمال نے آڈیولیک کے حوالے سے وضاحتی پیغام جاری جارتی کرتے ہوئے کہا کہ: سب سے پہلے میں یہ اعتراف کرتا ہوں کہ یہ آڈیو میری ہی ہے! آڈیولیک میں میں مسلم لیگ ن سے ہونے والے مذاکرات بارے رابطہ کمیٹی کو آگاہ کر رہا ہوں کہ وہاں پر کیا باتیں ہوئیں؟
مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمارے مینڈیٹ کو جعلی کہتی ہے جبکہ یہی کچھ وہ ٹی وی پر بھی کہتی ہے، پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو کہا کہ نمبرز پورے ہیں، ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں ہے۔ آڈیولیک میں ہونے والی باتیں خبر نہیں، خبر یہ ہے کہ ہماری رابطہ کمیٹی میں ایم کیو ایم لندن کے لوگ موجود ہیں، ہمیں گھس بیٹھیے کا پتا چل گیا ہے، یہ آڈیو ایم کیو ایم لندن کی طرف سے آج صبح ریلیز کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1762488283760656421
مصطفی کمال کا وضاحتی پیغام بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر صارفین کی طرف سے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر ارسلان خالد نے مصطفی کمال کی ویڈیو پر ردعمل میں لکھا: تو مصطفیٰ کمال نے آڈیو کے حقیقی ہونے کا اعتراف کر لیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ پی ایم ایل (ن) نے دھاندلی کرکے 50 فیصد زیادہ سیٹیں حاصل کی ہیں اور ایم کیو ایم کی 100 فیصد سیٹیں دھاندلی زدہ ہیں تو یہ تمام جماعتیں بھی جانتی ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرا رہی ہیں!
https://twitter.com/x/status/1762501423638462874
جہانزیب شیخ نے ردعمل میں لکھا:بےعزتی تو ان کی ہوتی ہے جن کی کوئی عزت ہو، جو لوگ 100 فیصد جعلی چوری کا مینڈیٹ بھیک میں لے آئے ہوں ان کے ساتھ تو اس سے بھی زیادہ ہونا چاہیے!
https://twitter.com/x/status/1762504875429028276
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا: جلد ان کے بارے میں بھی کہا جائے گا کہ ان ذہنی توازن بھِی درست نہیں۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1762507636505715074
عائشہ محمود نے لکھا:ان کا منڈیٹ جعلی ہے، ان کا منڈیٹ جعلی ہے تو پھر اصلی کس کا ہے؟ جو شروع سے چیخ رہے ہیں ان کا؟
https://twitter.com/x/status/1762508299491291580
نعیم خان لونی نے لکھا: آڈیو میں اہم بات یہ ہے کہ حکومتی اتحاد والے بھی مان رہے ہیں کہ ایم کیو ایم کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے! پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس 60 فیصد جعلی مینڈیٹ ہے، یعنی پاکستان تحریک انصاف کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن اور باقی اداروں کو شرم آنی چاہیے کہ ایسے لوگوں کو مسلط کر رہے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1762499725205389427
بلال جٹ نے لکھا: ملک میں آئندہ آنے والی حکومت بھی جانتی ہے کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے، اصل میں صفر نشستوں والے کے پاس اب 17 نشستیں ہیں، مضحکہ خیز!
https://twitter.com/x/status/1762517596631355712
واضح رہے کہ آج صبح مصطفی کمال کی آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ مذاکرات کے دوران ہمیں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی سے پھر مذاکرات ہونے ہیں۔
ن لیگ کے دوستوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں ہےاور ان کا مینڈیٹ بھی 100 فیصد جعلی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9kamalaudoowazahat.png