“کانپیں ٹانگ رہی ہیں” اداکار بھی پیچھے نہ رہے، مزاحیہ پیروڈی کرتےرہے

kaanpain1n12b1.jpg


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زبان ایک بار پھر سے لڑکھڑا گئی جوش خطابت میں وہ کہنا کچھ اور چاہتے تھے مگر کہہ کچھ اور بیٹھے اور اس پر اپنا مذاق بنوا بیٹھے۔ لانگ مارچ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ کر انہوں نے حکومت سے متعلق کہنا تھا کہ ٹانگیں کانپ رہی ہیں مگر کہہ دیا کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

خطاب کے دوران اس غلطی کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کی سونامی آ گئی اور کانپیں ٹانگ رہی ہیں پر صرف ٹوئٹس کرنے والے صارفین کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہی نہیں فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی اس ٹرینڈ کے ساتھ پوسٹیں شیئر کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہیں۔

تاہم اب عوام کے ساتھ ساتھ اداکار وفنکار بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے بھی اس ٹرینڈ میں اپنا حصہ ڈال دیا ہے

اداکار احسن خان، نمرہ خان اور سلمیٰ حسن نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں احسن خان وہیل چیئر پر بیٹھ کر کانپیں ٹانگنے کی اداکاری کرتے ہیں اور دونوں خواتین اداکارائیں جیالوں کی طرح نعروں پر اداکاری کرتی ہیں۔


اداکارہ فاطمہ آفندی نے بھی ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی جو کہ انسٹاگرام پر وائرل ہے اور کیپشن میں درج ہے کہ "میری تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں"۔


اداکارہ عائزہ اعوان بھی پیچھے نہ رہیں اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ ہاں بھئی کس کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟

صاحبہ ریمبو نے بھی بلاول بھٹو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
پیپلز پارٹی کے سپورٹرز واقعی جیالے ہیں جو اب بھی اس احمق کے ساتھ کھڑے ہیں۔
 

Back
Top