’میری بیٹی کا مشن اور رتبہ، وزیر اعظم بننے سے بہت بڑا ہے‘ والد

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
21406-1103196678.jpg

ایک عام باپ، کے لیے بہت بڑی بات ہوتی ہے جب دنیا اس کی بیٹی کو مستقبل کے وزیر اعظم کے طور پر دیکھے، مگر ضیاالدین یوسفزئی، عام والد نہیں۔ وہ ملالہ یوسفزئی کے والد ہیں۔

’جب میں یہ باتیں سنتا ہوں کہ ملالہ پاکستان کی آنے والی وزیر اعظم ہے تو مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ میں اس بات پر کیا تبصرہ کروں۔ میری بیٹی کے لیے سب سے اہم اس کا مشن ہے کہ وہ کس طرح انسانیت کی خدمت کرسکتی ہے۔‘

ضیاالدین یوسفزئی کہتے ہیں کہ ہر باپ کی طرح مجھے بھی بہت خوشی ہوگی کہ وہ اپنے ملک کی سربراہی کرے۔ مگر مجھے علم ہے کہ وزیر اعظم بننا، میری بیٹی کا نصب العین نہیں۔ وہ اپنی قابلیت اور بہادری سے، بنی نوع انسانیت اور اپنے وطن کی خدمت کرے گی۔ اس کے لیے اعلیٰ رتبہ کوئی ضروری نہیں۔ اچھی نیت ضروری ہے۔‘

مگر ضیاالدین کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو وہ ہر دم اپنی بیٹی کے ساتھ ہیں اور اس کے ہر فیصلے کو اپنا فیصلہ سمجھیں گے۔

حالیہ دنوں میں اپنی کتاب کی رونمائی ”LET HER FLY” کے سلسلے میں ضیاالدین دبئی آئے ہوئے تھے۔ ایک خصوصی ملاقات میں انہوں نے اپنی کتاب کے بارے میں بتایا کہ ’LET HER FLY‘ ان کی 20 سالہ جدوجہد کی کہانی ہے جو انھوں نے بطور ماہر تعلیم، بطور والد، شوہر، بھائی اور بیٹے کے طور پر نباہی ہے، خاص طور پر کمسن ترین نوبل پرائز ونر بیٹی کا والد ہونے کی ذمہ داری۔

مزید پڑھیے

جب ملالہ یوسفزئی نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
’جب ملالہ بڑی ہو رہی تھی، اور مجھے دیکھ رہی تھی کہ کس طرح میں تعلیم کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا تھا۔ میں اس کا ہیرو تھا۔ مگر آج میری بیٹی، میری بھی ہیرو ہے۔ وہ صرف میری نہیں، بلکہ پوری دنیا کی ہیرو ہے۔ ملالہ صرف میری ہی نہیں،ان لاکھوں بچیوں کی آواز ہے جن کو تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔‘

ملالہ کی تربیت میں ضیاالدین کی بہت جھلک نظر آتی ہے۔ اُن کی تمام عمر، بچوں کی تعلیم خاص طور پر بچیوں کی تعلیم کے لیے گزری ہے۔ آج وہ ، ملالہ فنڈ کی اہم ذمہ داری سمبنھال رہے ہیں۔

ضیاالدین وہ وقت کبھی نہیں بھول سکتے جب اُن کی بیٹی موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہی تھی۔ ’میری حالت اس بےچین باپ کی سی تھی جس کا جگر کا ٹکرا، آنکھوں کے سامنے تکلیف میں ہو اور آپ کچھ نہی کرسکتے۔‘

ضیاالدین کہتے ہیں کہ وہ ان سب کے بہت احسان مند ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ ’میں اس وقت ذہنی حالت میں نہیں تھا کہ کوئی فیصلہ کر پاتا۔ میں احسان مند ہوں کہ جنہوں نے مجھے اور میرے خاندان کو سہارا دیا۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ملک سے جانے کا فیصلہ، ان کا اپنا نہیں بلکہ ڈاکٹروں اور ملک کے ذمہ داران کا تھا۔

’وہ پاکستان میں رہ کر زندہ تو بچ جاتی مگر اس صحتمند حالت میں نہیں ہوتی جس میں وہ آج ہے۔ ملالہ کو بہت سارے آپریشنز سے گزرنا پڑا جو بیرون ملک ہی ممکن تھا۔ میں شکر گزار ہوں ان سب لوگوں کا جنہوں نے ہمارے لیے ان سخت حالات میں فیصلے کیے۔‘

https://www.independenturdu.com/node/8621/نئی-نسل/’میری-بیٹی-کا-مشن-اور-رتبہ،-وزیر-اعظم-بننے-سے-بہت-بڑا-ہے‘
 
raqeebroosia2

Politcal Worker (100+ posts)
Sick and tired of my PTI brethren putting Malala down and doubting her mission to promote girl education.
What the hell did she do to you? Are you against girl's right to education? or perhaps your Taliban mindset is troubled by her .
 
Phoebusrex

Senator (1k+ posts)
ملالہ ڈرامہ ابھی مزید کافی عرصہ تک چلے گا. اس کا یہ خواب کہ ملالہ پاکستان کی وزیراعظم بنے گی کبھی پورا نہ ھو گا. ویسے اسکو یہ خواب دکھایا کس نے ھے. ذرا سوچئے
 
She is a hoax. Planted puppet. Please read between the lines. She is not genuine protagonist. I hope its clear to u now.
 
pinionated

Minister (2k+ posts)
Thousands of Pakistanis died due to terrorism. She just got injured and got millions as rewards. Now she should leave us alone.
I would better listen to daughters of lalak jan then these corrupt people.
Are u for real. I cannot understand your (and other duffers like u) lack of sympathy and admiration for Malala.
First of all, she was not shot because of terrorism. She was shot because she didn’t back down on threats of stop going to school. Let me see, what u will do, if your kid is threatened for going to school. Wait, with your IQ, and your genes, maybe it does not matter. Secondly, she brings the name of Pakistan in focus for a positive change. Thirdly, her dad prefers that she gives back to Pakistan society instead of going for premiership. So, please F off.
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
اوئے ہوئے۔۔۔۔وزیر اعظم کے بچےاور زبردستی کےہیرو کی بھی سنو۔۔۔ایسا خواب تو بلو کھسری اور مریم باولی بھی دیکھتی ہے۔۔۔جو تیری بیٹی سے یہ سوال کریں ، انہیں سو جوتے مارو۔۔۔تاکہ مفت میں تمہیں یہ خواب دکھا کر مذید خراب نہ کرے۔۔۔
یہ بیچارہ ایسے انگور کے کھٹے ہونے کا اس لیئے بتارہا ہے۔۔کہ اسے پتہ ہے۔۔اس کے ڈراموں کا دور گزر چکا۔۔۔اور مغرب کا یہ کردار پٹ چکا۔۔۔ اب کوئی نیا ڈرامہ لاو۔۔
 
Last edited:

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
Sick and tired of my PTI brethren putting Malala down and doubting her mission to promote girl education.
What the hell did she do to you? Are you against girl's right to education? or perhaps your Taliban mindset is troubled by her .

او رقیب۔۔۔ کیا کہنے ہیں تیرے بھی۔۔۔آہا ہا۔۔۔
بھئی لڑکیوں کی تعلیم کے لیئے کام کرنا ہے تو ملک آئے۔۔
ہزاروں میل دور سے کیسے یہ کام کرے گی۔۔۔
 
raqeebroosia2

Politcal Worker (100+ posts)
She can live where ever she wants, Its her right, but is there something wrong with her message? Her mission, her beliefs are universal, shouldn't we all be part of this movement? Isnt girl's education part of PTI manifesto? then why the hate?

او رقیب۔۔۔ کیا کہنے ہیں تیرے بھی۔۔۔آہا ہا۔۔۔
بھئی لڑکیوں کی تعلیم کے لیئے کام کرنا ہے تو ملک آئے۔۔
ہزاروں میل دور سے کیسے یہ کام کرے گی۔۔۔
 
Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
Sick and tired of my PTI brethren putting Malala down and doubting her mission to promote girl education.
What the hell did she do to you? Are you against girl's right to education? or perhaps your Taliban mindset is troubled by her .

Can you tell me what has she done - Her claim to fame is writing a diary (Written by a bbc correspondent) and then shot at by the Taliban. Ask any girl or boy to have this mission of promoting girl's right to education with millions of pounds pouring in and you will find thousands of volunteers offering to 'sacrifice'. I would tend to think you know the story behind the diary, the book and the noble prize.

P.S: About girl's education please find me just one or two example parents who do not want to educate their girls in Pakistan and I will spend my whole life promoting girl's education even without western money pouring like cats and dogs.
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
ملالہ ڈرامہ ابھی مزید کافی عرصہ تک چلے گا. اس کا یہ خواب کہ ملالہ پاکستان کی وزیراعظم بنے گی کبھی پورا نہ ھو گا. ویسے اسکو یہ خواب دکھایا کس نے ھے. ذرا سوچئے
نہیں۔۔۔یہ ڈرامہ اور اس کا اہم کردار پٹ چکا ہے۔۔۔یہ بیچارے اب ایسے ہی خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کریں گے۔۔ جلد ہی مغرب بھی ان سے اکتا جائے گا۔۔اور کسی نئے کردار کو تراشے گا۔۔
مگر بےسود۔۔۔
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
She can live where ever she wants, Its her right, but is there something wrong with her message? Her mission, her beliefs are universal, shouldn't we all be part of this movement? Isnt girl's education part of PTI manifesto? then why the hate?

کسی کو ہیٹ نہیں ہے اس سے۔۔ بس ہمارے سروں پر ہیرو بناکے مت مارو اسے۔۔۔
کام کرنا ہے کرتی رہے۔۔اور لوگ بھی کررہے ہیں
۔۔۔​
 
Last edited:

Back
Top