’روزانہ سگریٹ کا ایک پیکٹ، عمر کے سات سال کم‘

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تعلیم کے میدان میں ہر ایک سال گزارنے سے انسان کی زندگی میں اوسطاً 11 ماہ کا اضافہ ہوتا ہے۔

_98328471_78bf0b08-d5b8-45e8-8edf-60395e956c98.jpg


محققوں کا کہنا ہے کہ انسان اوسط سے زیادہ ہر ایک کلو گرام وزن کے بدلے اپنی دو ماہ کی عمر کھو دیتا ہے اور روزانہ سگریٹ کا ایک پیکٹ پینے سے عمر کے سات سال گنوا دیتا ہے۔٭ ایڈنبرا یونیورسٹی کی ٹیم کو اپنے سوالوں کا جواب لوگوں کے ڈی این اے میں فرق کے تجزیے سے ملا۔ان کا خیال ہے کہ یہ تحقیق بالآخر لوگوں کے لیے زیادہ دن جینے کے نئے راستے کھولے گی۔اس کے لیے محققوں کے گروپ نے چھ لاکھ سے زیادہ افراد کے ڈی این اے کا مطالعہ کیا۔



اگر کوئی سگریٹ نوشی اور شراب نوشی کرتا ہے، اس نے سکول چھوڑ دیا ہے اور اس کا وزن مقررہ مقدار سے زیادہ ہے تو ایسے شخص کی کسی ایک غیر صحت مند عادت کے اثرات کی
شناخت مشکل ہو سکتی ہے۔اس کے بر عکس محقق نے قدرتی تجربے پر توجہ مرکوز کی۔



_98328472_86cd61bf-f0ed-4f57-bbec-843853861a29.jpg




طول عمر کے احکامات ہمارے ڈی این میں موجود ہیں




بعض لوگوں کے ڈی این میں تقلب یا میوٹیشن ہوتا ہے جس کے سبب ان میں بھوک لگنے یا پھر فاضل وزن حاصل کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے محققوں نے لوگوں کی وسیع طرز زندگی سے قطع نظر زیادہ کھانے والے لوگوں کا موازنہ کم کھانے والے لوگوں سے کیا۔یونیورسٹی میں اشر انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر پیٹر جوشی نے کہا 'اس سے تجربہ خراب نہیں ہوتا۔ آپ علیحدہ طور پر براہ راست طویل عمر پر وزن کے اثرات کو دیکھ سکتے ہیں۔'اسی طرح لوگ تعلیم میں جو وقت گزارتے ہیں اور شراب اور سگریٹ نوشی سے انھیں جو لطف آتا ہے اس کا تعلق بھی اسی قسم کے تقلب یا میوٹیشن کے گروپ سے ہے۔یہ تحقیق نیچر کمیونیکیشن نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ محققوں نے انسانی ڈی این اے میں
مخصوص تقلب یا میوٹیشن کی موجودگی کا پتہ چلایا ہے جو لمبی عمر پر اثرانداز ہوتا ہے۔


کسی جین میں موجود میوٹیشنز (ڈی این اے میں پوشیدہ احکامات کا مجموعہ) جو قوت مدافعت کے نظام کو چلانے میں شامل ہوتے ہیں وہ اوسطاً زندگی میں سات ماہ کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

جن لوگوں میں ایسے میوٹیشن ہوں جو خراب کولیسٹرول کی سطح میں اضافے کا باعث ہوں وہ زندگی کے آٹھ ماہ ختم کر دیتے ہیں۔


اے پی او ای نامی ایک نادر جین جو خلل دماغ سے منسلک ہوتا ہے اس کے سبب زندگی 11 ماہ کم ہو جاتی ہے۔ایک جین جس کی وجہ سے سگریٹ نوشی بہت اچھی لگتی ہے اس سے زندگی پانچ ماہ کم ہو جاتی ہےڈاکٹر جوشی کا کہنا ہے کہ یہ جینیاتی اختلاف بڑی تصویر کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ ان کا کہنا ہے طویل عمری سے متعلق تقریباً 20 فیصد ویریئیشن یا تغیرات موروثی ہو سکتے ہیں اور ابھی تک ان میں سے صرف ایک فیصد میوٹیشن کا پتہ چل پایا ہے۔


_98328474_gettyimages-74964967.jpg









سگریٹ نوشی عمر کو سات سال تک کم کر سکتی ہے




ان کا کہنا ہے کہ جینیاتی طور پر طویل عمر پر اثر پڑتا ہے لیکن آپ جس طرز زندگی کا انتخاب کرتے ہیں اس کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔ڈاکٹر جوشی نے بی بی سی کو بتایا: 'ہم طویل عمرکو متاثر کرنے والے نئے اور نادر جینز کی دریافت کی امید کرتے ہیں تاکہ بڑھاپے کے بارے میں ہمیں نئی معلومات حاصل ہوں۔'

Source
 

Back
Top