’ایک نہیں دو انڈیا‘،بھارتی کامیڈین کی ویڈیو پر ہنگامہ

2indias-1121.jpg



بھارتی کامیڈین اور اداکار ویر داس نے سمندر پار امریکا میں جا کر دنیا کو بھارت کی حقیقت بتادی،ویر داس نے واشنگٹن ڈی سی کے جے ایف کینیڈی ہال میں بنائی گئی ویڈیو میں مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو سب کے سامنے بے نقاب کردیا،میرا تعلق دو انڈیا سے ہے کہ موضوع پر بات کرتے ہوئے ویر داس نے انڈیا کے دو رخ بتادیے۔

ویڈیو میں ویر داس نے پاک انڈیا میچ میں بھارتی انتہا پسندی کی داستان کہ دی، کہا میرا تعلق ایسے بھارت سے ہے جہاں ہم جب بھی گرینز کے خلاف کھیلتے ہیں تو ہماری رگوں میں خون بھی نیلا بہتا ہے۔ لیکن جب بھی ہم گرینز سے ہار جائیں تو اچانک ہمارا خون اورنج میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

ویرداس نے مزید کہا میں اس بھارت سے آیا ہوں جہاں مجھے پاکستان جانے کا کہاں جاتا ہے اور میں اسی بھارت سے آیا ہوں جو روز پاکستان کو صرف کرکٹ میدان میں ہرانے کیلئے بلاوا دیا جاتا ہے۔


ویر داس نے بتایا کہ بھارت میں خواتین کتنی غیرمحفوظ ہیں اور گینگ ریپ کا شکار ہوتی ہیں،میرا تعلق ایسے بھارت کے ساتھ ہے جہاں ہم دن میں خواتین کی پوچا کرتے ہیں اور رات میں ان کا گینگ ریپ کرتے ہیں۔

ویر داس میں بھارتی کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بھی اجاگر کیا،کہا میں اس بھارت سے آیا ہوں جہاں ہم ہم سبزی خور ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور پھر ہمارے لئے سبزیاں اگانے والے کسانوں کو روند ڈالتے ہیں۔

سات منٹ طویل پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویر داس نے آلودگی سے لے کر صحافت اور وزیراعظم نریندر مودی کی کورونا کے خلاف کوششوں اور کرکٹ سے متعلق مسائل پر بات چیت کی،میرا تعلق اس انڈیا سے ہے جو یہ دیکھے گا اور معلوم ہوگا کہ یہ ایک بہت بڑا مذاق ہے لیکن پھر بھی یہ مزاحیہ نہیں ہوگا۔

ویڈیو میں ویر داس نے کہا کہ وہ ایک نہیں دو ممالک سے تعلق رکھتے ہیں،جہاں ایک طرف تو کم سن بچے بھی کورونا کی وبا سے بچنے کے لیے فیس ماسک پہنتے ہیں جب کہ دوسری طرف بالغ لوگ فیس ماسک کے بغیر بغل گیر ہو رہے ہوتے ہیں۔

کامیڈین نے کہا کہ وہ ایک ایسے ملک سے تعلق رکھتے ہیں جہاں صحافت مر چکی ہے، کیوں کہ مرد صحافی اچھے لباس میں پرتعیش اسٹوڈیوز میں بیٹھے رہتے ہیں جب کہ خواتین مشکلات کا سامنا کرکے گلیوں سے لیپ ٹاپ کے ذریعے رپورٹنگ کر رہی ہوتی ہیں۔

ویر داس نے ویڈیو میں کہا کہ وہ ایک ایسے بھارت سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سب سے زیادہ کم عمر کام کرنے والے افراد بستے ہیں مگر وہ اب بھی 75 سالہ حکمرانوں کی ہدایات پر 150 سال پرانے خیالات پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔

اسٹینڈ اپ کامیڈین نے اپنے یوٹیوب چینل پر 15 نومبر کو’آئی کم فرام ٹو انڈیاز‘ کے نام سے تقریبا 7 منٹ دورانیے کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی،ویڈیووائرل ہوئی تو ویر داس انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے،ویر داس کی ویڈیو کو ملک و قوم کی بدنامی اور بے عزتی قرار دیا۔

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناؤت نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیو کو سافٹ دہشت گردی کہہ ڈالا،ساتھ ہی کہا کہ ایسے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے،سوشل میڈیا صارفین بھی شدید تنقید کررہے ہیں،جبکہ ویر داس نے کہا کہ ویڈیو میں دو الگ الگ بھارت میں تنقید کی گئی ہے، ہر قوم میں روشن اور سیاہ، اچھا اور برا موجود ہوتا ہے۔
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
Nothing to laugh about don't we have DO NAHIN EK PAKISTAN ..... Thanks to corrupt Leaders, Elite class; Judges, Generals, Media's Senior Sales Persons, and now a thick skin, proud corrupt to the core Tanzeem Saaz society like Zubair Umer and many more...
 

Back
Top