’احتیاط نہ کی تو اٹلی جیسا حال ہوسکتا ہے‘
ماہر صحت ڈاکٹر عبدالباری خان اور ڈاکٹر سعد نیازکا کہنا ہے کہ ہم مجمع روکنے کی بات کر رہے ہیں چاہے وہ مارکیٹ میں ہو یا مسجد میں ہو کیونکہ اگر احتیاط نہ کی تو خدانخواستہ صورتحال اٹلی جیسی ہوسکتی ہے ۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان ‘میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھے تو اسپتالوں کیلئے سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجمع چاہے مارکیٹ میں ہو یا مسجد میں اسے روکنے کی ضرورت ہے، مجمع کہیں بھی ہو وہاں خطرہ بڑھ جاتا ہے،ہمیں ویسے ہی وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا بھی ہے۔
ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ التجا ہے غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں،صفائی کا خیال رکھیں، ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔
جیو پاکستان میں ہی بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا کہ ٹیسٹ بڑھائے جائیں گے تو کورونا کیسز بھی زیادہ آئیں گے،اس وقت ہم مجمع روکنے کی بات کر رہے ہیں چاہے وہ مارکیٹ میں ہو یا مسجد میں ہو۔
ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا کہ ہمارے ہیلتھ سسٹم میں اتنی صلاحیت نہیں کہ بڑی تعداد میں کیسز دیکھ سکے، سب کہہ رہے ہیں مئی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سخت احتیاط کی ضرورت ہے،ہمارا صحت کا نظام زیادہ کیسز کا متحمل نہیں ہوسکتا، لاک ڈاؤن کو مزید دو سے چار ہفتے بڑھانا ہوگا۔ ڈاکٹر سعد نے کہا کہ جہاں مجمع ہوگا وہاں کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ہوگا