سابق امریکی صدر نے افغانستان سے فوجی انخلاء کو بڑی ‘غلطی’ قرار دیدیا
ان خیالات کا اظہار سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ خانہ جنگی کا شکار افغانستان سے غیرملکی افواج کا نکلنا ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنے گا، اس اقدام سے میرا دل ٹوٹ گیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی افواج کا انخلاء افغان خواتین کےلیے شدید نقصاندہ ہے کیوں کہ طالبان ظالمانہ طریقے سے افغان شہریوں و خواتین کو ماریں گے۔
خیال رہے کہ امریکا کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور پر دہشت گردانہ حملے (9/11 کا واقعہ) کے بعد جارج ڈبلیو بش نے 2001 میں افغانستان پر حملہ کردیا تھا، جس کے بعد سے امریکی افواج افغانستان میں ہی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ یاد رہے کہ نیٹو نے رواں سال اپریل میں امریکی صدر جو بائیڈن کے امریکی فوج کو وطن واپس بلانے کے فیصلے کے بعد افغانستان سے اپنے مشن سے دستبرداری کا آغاز کیا تھا۔
نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز میں ’ڈور اسٹیپ اسٹیٹمنٹ‘ میں افغانستان سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نیٹو سیکریٹری جنرل یین سٹولٹن برگ نے کہا تھا کہ ہم افغانستان میں اپنا فوجی مشن ختم کر رہے ہیں لیکن ہم افغان عوام اور افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد جاری رکھیں گے، یہ ہم وہاں علیحدہ سے اپنی سویلین موجودگی کے ذریعے کریں گے۔
نیٹو سیکریٹری جنرل نے باور کروایا کہ ہم افغانستان میں گذشتہ بیس سال سے ہیں لیکن ہم وہاں مستقل رہنے کے لیے نہیں آئے تھے۔
Source: https://urdu.arynews.tv/former-us-p...wal-of-troops-from-afghanistan-a-big-mistake/