انگلی پکڑ کر چلایاپر بہت تنقید ہوئی ہے لیکن ضروری نہیں یہ بات بالکل غلط یا جھوٹ ہو - میرا اندازہ ہے کہ ہم شاید سمجھ اس کا مطلب یہ لے رہے ہیں کہ تحریک انصاف کے لوگ بیوقوف تھے یا نا اہل تھے - لیکن اصل بات یہ ہے کہ ان کے پاس بہت اچھے آئیڈیا تھے، نیت صاف تھی، اور انہوں نے محنت بھی بہت کی اور اس کا نتیجہ بھی نظر آیا - لیکن پاکستانی معاشرے کو جانتے ہوۓ میں پورے وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ حکومت چلانے میں انھیں ہر طرح کے لوگوں، کن ٹٹوں، گلو بٹوں سے واسطہ پڑا ہو گا اور ان سے ڈیل کرنا، بات چیت کرنا، تڑی لگا کر کام نکلوانا، ان سب میں انہیں سپورٹ کی ضرورت پڑی ہو گی - اور اسے وہ "انگلی پکڑ کر چلانا" کہ رہے ہیں -
میرے خیال میں مسلہ یہ ہے کہ تحریک انصاف والے کلین پالیٹکس میں یقین رکھتے ہیں - اور اس کی وجہ ہے کہ وہ عمران خان کی طرف دیکھتے ہیں اور عمران خان کلین پالیٹکس کے مطابق چلتے ہیں - عمران خان تقریر میں بھی کوئی تڑی لگاتے ہیں تو وہ ایک بدمعاش کی تڑی نہیں لگتی - مسلہ یہ ہے کہ آپ نے اسی طرح رہنا ہے یا اس حقیقت کو بھی تسلیم کرنا ہے کہ معاشرے میں بڑی تبدیلی لانے کے لیے آپ کو کچھ ایسے طریقے اختیار کرنے پڑیں گے، ڈاون اینڈ ڈرٹی ہونا پڑے گا، جو آپ کو قابل قبول نہ ہو؟ (اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کرپشن کو اپنالیں، اور اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ آپ الیکٹ ایبلز کو دوبارہ بھرتی کرنا شروع کر دیں - بات کو سمجھنے کی کوشش کریں - اسے بحث کا موضوع بنائیں، نہ کہ بالکل مسترد کر دیں یا بالکل سچ تسلیم کر لیں)
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|