
اینکر پرسن وتجزیہ کار ثنا بُچہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ لوگ نواز شریف کے کیسز، نااہلی اور ان کے پلیٹلیٹس کو بھلا دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ لوگ شہباز شریف کے کیسز کو بھی نظر انداز کر دیں۔
نجی چینل ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثنا بچہ نے کہا کہ ان (ن لیگ) کی خواہش ہے کہ لوگ بھول جائیں کی نواز شریف کا طرح باہر گئے اور یہ کہ اب وہ واپس بھی آنا چاہ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1524084595293102080
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو 22سال جدوجہد کی یا اس کے بعد حکومت کی ہے تو اس دوران ان کے ساتھ کئی آئی ایس آئی چیف رہے ہیں جن کے پاس ساری معلومات ہوتی ہیں کہ کس نے کب کتنی کرپشن کی اور اس کرپشن کو کس طرح چھپایا یا اس کا پیسا کس طرح سے کہاں گیا۔
ثنا بُچہ نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ یہ کئی سالوں میں بوئی گئی فصل ہے جس کو پھل بھی اسی طرح کا لگے گا۔