
اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کے بعد سوالات اٹھ رہے ہیں اپوزیشن کی مستحکم پوزیشن کے بعد بھی کیسے اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس حوالے سے جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں ارشاد بھٹی سے گفتگو کی گئی۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار ملا ہوا ہے وہ وزیراعظم ہیں، مان رہے ہونگے لیکن یہ ووٹ کو عزت دینے والے ہیں، اصل انقلاب والے ہیں،اصل مزاحمت کرنے والے ہیں، کیوں ٹھس ہو جاتے ہیں۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ اپوزیشن کہاں نظر آتی ہے ، اگر یہ اپوزیشن ٹی وی پر نہ آئے تو ہمیں پتا ہی نہ چلے کہ اپوزیشن ہے،بیانوں میں تقریروں میں،بڑھکیاں مارنے ،سوشل میڈیا کے سوا کہیں نظر نہیں آرہی۔
ارشاد بھٹی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم بل کے وقت سید یوسف رضاگیلانی تو تھے ہی نہیں، عمر فاروق کانسی صاحب باہر نکل گئے، اگر یہ دونوں ہوتے تو بل منظور ہونا تھا نہیں، کیونکہ مخالفت میں پھر پنتالیس ووٹ آتے،توبس یہ بڑھکیں سن لیں کے مارچ سے پہلے مارچ ہوگا جنوری میں نکال دینگے۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ مجھے گیلانی صاحب اور عمرفاروق کانسی صاحب سے سوال پوچھنا کہ کوئی کال آئی کسی نے یرغمال بنایا،اپوزیشن صدر،وزیراعظم،اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر سارے انتخابات ہار گئی،سینیٹ میں اکثریت تھی پھر بھی ہار گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1irshadbhattithus.jpg