"یہ جو نامعلوم ہے ہم کو سب معلوم ہے"

sialahaam.jpg


گذشتہ روز دن کے وقت ڈی ایچ اے فیز ٹو کے علاقے میں چیتا گھس آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی . چیتے کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تھیں ۔

ریسکیو 1122، اسلام آباد پولیس اور آئی سی ٹی ضلعی انتظامیہ آٹھ گھنٹے طویل آپریشن کے باوجود تیندوے کو پکڑنے میں ناکام رہی۔

ترجمان ریسکیو نے بتایا تھا کہ چیتا مختلف گھروں سے چھلانگیں لگا کر ایک گھنٹے سے زیر تعمیر گھر میں چھپ گیا تھا اور آخر کار گھنٹے بعد پکڑا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1626485754724581376
اطلاعات کے مطابق تیندوے نے کئی افراد کو زخمی کیا جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ تیندوے کے حملے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا لیکن اسکی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اس واقعے پر اسلام آباد پولیس نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ تھانہ سہالہ کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں چیتے کا شہریوں پر حملے کے وقوعہ کا مقدمہ تھانہ سہالہ میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف دفعہ 324/289 ت پ کے تحت درج کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1626449716543094786
اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا تھا کہ چیتا کسی نامعلوم شخص نے گھر میں پالا ہوا تھا۔

صحافیوں اور سوشل میڈیاصارفین نے سوال اٹھایا کہ یہ نامعلوم کون ہے جس کا اسلام آباد پولیس نام لینے سے کترارہی ہے حالانکہ ایف آئی آر میں ملزم کا نام لازمی درج ہوتا ہے۔ کچھ نے دعویٰ کیا کہ یہ چیتا رکھنے والی شخصیت ایک ریٹائرڈ جنرل ہے اسلئے پولیس اسکا نام لینے سے گھبرارہی ہے۔

مہربخاری نے اس پر تبصرہ کیا کہ جنرل ریٹائرڈاکرم راجہ کیسے ڈی ایچ اے فیز 2 میں مسٹرایکس بن گیا، کیا یہ کنفرم ہے کہ وہی چیتے کا مالک ہے؟ رپورٹ کے مطابق ایک شخص کی موت اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1626465361011900417
صحافی شکیل قرار نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جو نامعلوم ہے پولیس کو “ سب معلوم “ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1626453436760788994
نادیہ مرزا نے تبصرہ کیا کہ یہ جو نامعلوم ہیں۔۔۔۔۔ ہم کو سب معلوم ہیں۔ "جانے نا جانے گل ہی نا جانے باغ تو سارا جانے ہے"

https://twitter.com/x/status/1626519119511293952
امدادسومرو نے سوال اٹھایا کہ اسلام آباد پولیس وہ جو نامعلوم ہے وہ واقعی نامعلوم ہے ؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1626503465831628801
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ جنرل ریٹائرڈاکرم راجہ ہیں نامعلوم نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1626533702586011648 https://twitter.com/x/status/1626530371947962369
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کسی شخص نے گھر میں چیتا پالا ہو تو اس گھر کی شہرت تو دور دور تک پہنچ جاتی ہے پھر بھی پرچہ نا معلوم کے خلاف کیوں؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1626528549443354626
فہیم نے لکھا کہ جلد گرفتار کرکے قانونی کاروائی کریں گے۔۔ ایسے مزیدار لطیفے سنایا کرو۔۔۔ اگر گرفتار کرلیا تو 22 کروڑ عوام آپکو سلیوٹ مارے گی۔۔
https://twitter.com/x/status/1626517151879245824
خیال صاحب نے سوال کیا کہ نامعلوم کے خلاف کیوں جنرل ریٹائر اکرم راجہ کے خلاف کاٹیں ایف آئی آر میں آجاؤں اپنی مدعیت میں درج کروانے ایف آئی آر اگر آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟؟
https://twitter.com/x/status/1626541858082983939 https://twitter.com/x/status/1626643366162141188
 
Last edited by a moderator:

Shehbaz

Senator (1k+ posts)


تھانہ سہالہ کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں چیتے کا شہریوں پر حملہ۔

وقوعہ کا مقدمہ تھانہ سہالہ میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف دفعہ 324/289 ت پ کے تحت درج کیا گیا۔ چیتا کسی نامعلوم شخص نے گھر میں پالا ہوا تھا۔

میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ملزم کا نام جنرل ریٹائرڈ اکرم راجہ ہیں.. سٹریٹ نمبر 4 سیکٹر ڈی ڈی ایچ اے 2 اسلام آباد کا رہائشی ہے۔
ایک اسلام آباد پولیس کو نہیں معلوم باقی سب کو معلوم ہے
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Yahan retired aur khoosut kisam k General hi nhi maaan aur chali hay hamari qoum Bajway ya Hafiz ka ehtesaab karnay, oye jao oye, jakaay aatay aur cheeni ki lines mayn kharay ho, chalay ho FOUJ ko uski auqaat mayn lanay
 

Back
Top