
ٹیسٹی یوکے کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم پر دنیا بھر سے مختلف انواع و اقسام کے مزیدار کھانوں اور پکوانوں کی ترکیب اور بنانے کا طریقہ بتایا جاتا ہے جسے برطانیہ میں لوگ بڑے شوق سے دیکھتے اور بناتے ہیں۔ اس نے حال ہی میں قورمے کی ریسپی شیئر کی جو کہ روایتی قورمے سے بالکل مختلف اور برعکس تھی۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ مرغی کے گوشت کے ساتھ ٹماٹر، چاول اور دیگر ایسے اجزا ڈالے گئے جو کہ عام طور پر قورمے کا حصہ نہیں ہوتے۔
https://twitter.com/x/status/1598965812697747457
اس پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا جس میں برصغیر بالخصوص پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے گوشت خور میدان میں آ گئے اور کہا کہ یہ تو قورمے کی توہین کے مترادف ہے۔ دیکھو تو بھلا ایسے کون قورمہ بناتا ہے۔
حسن عبداللہ نے اصل روایتی قورمے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہاں جو تم نے بنایا وہ قورمہ اور یہ تو مچھلی اور چپس ہے نا؟
https://twitter.com/x/status/1599717134644703232
محمد تقی نے کہا قورمے میں ٹماٹر؟ ٹنرگ میں جلیں گے ایسے لوگ، ان کی آتما کو مکتی اور شانتی نہیں ملے گی۔
https://twitter.com/x/status/1599399234255872000
سندھیا نامی صارف نے کہا کہ معذرت کے ساتھ مگر آپ لوگ واقعی نہیں جانتے کہ قورمہ کیسے بنایا جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1599476435164749824
نادیہ نور نے کہا کہ یقین نہیں آتا کہ ان لوگوں نے برصغیر پر 200 سال حکمرانی کی ہے انہیں تو یہ بھی نہیں پتہ کہ ہمارے کھانے کیسے بنتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1599870716564099073
ایک صارف نے کہا کہ یہ تو ہم پر ہونے والی حکمرانی سے بھی برا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1599796944796209152
ایوشی نائیک نے کہا کہ یہ گورے لوگوں کی ایک نئی چال ہے وہ ہماری آزادی کے بعد بھی ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1599761892657897472