
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹراعتزاز احسن نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ڈیم ایم میں شامل مسلم لیگ نواز اور جے یو آئی (ف) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف8 ہفتے کی اجازت لیکر علاج کیلئے لندن گئے اور 2 سال سے وہیں بیٹھے ہیں ان کے لیے وہ شعر ٹھیک ہے کہ "کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب" انہوں نے کہا کہ یہ بڑے بےدھڑک انداز میں کہہ رہے ہیں کہ امپائر کی انگلی کھڑی ہو گئی ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ انہوں نے ریاست کو مذاق بنا دیا ہے اگر ان کے نمبر پورے ہیں تو ثابت کریں یہ کیا بات ہوئی کہ اب یہ ہو رہا ہے وہ ہو رہا ہے ہم ادھر جا رہے ہیں اور ادھر جا رہے ہیں ایک مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول ہیں اور وہ فوکس کے ساتھ ریلیوں اور جلسوں کے ذریعے عوام کو نکالنے میں لگے ہیں۔
اعتزازاحسن نے کہا کہ یہ لوگ اس وقت وہ بن گئے ہیں جن کا سیاست میں مذاق بن جاتا ہے مریم کچھ کہتی ہیں ان کا آپس میں کچھ ہے چچا بھتیجی کا۔ یہ بڑے بے دھڑک ہو کر کہتے تھے کہ امپائر کو نیوٹرل ہونا چاہیے اب دعوے کرتے ہیں کہ اشارے مل گئے ہیں اور امپائر کی انگلی اٹھ گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fazal-and-maryam-khan.jpg