
معروف صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے شہبازشریف کے امیر لوگوں کے بیرون ملک علاج کے بیان پر تنقید کی اور کہا کہ شہبازشریف صاحب امیر آدمی سے آپ کی مراد وہ شہبازشریف تو نہیں جو ہر سال علاج کروانے باہر جاتا ہے؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سر امیر آدمی سے آپ کی مراد 3 بار کا وزیراعظم وہ نوازشریف تو نہیں جو20سال سےاپنا علاج باہر سے کرا رہا اور جسے اس بار آپ نے خود اپنے رزقِ حلال کے 50 روپے کی ضمانت پر علاج کیلئے باہر بھجوایا؟
https://twitter.com/x/status/1523014768382005249
آٹاسستا کرنے کیلئے کپڑے بیچ دوں گا کہ شہبازشریف کے بیان پر ارشاد بھٹی نے کہا کہ نہ سر نہ، کپڑے نہیں، کپڑوں کے بِنا بھلا بندہ کس کام کا؟ ہاں آپ کے پاس رمضان شوگر مل، لندن میں فلیٹ، ٹی ٹیوں کی رقمیں، 25 ہزار کنال کے رائے ونڈ محل میں آپ کا حصہ صرف یہی بیچ دیں تو امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا مگر کپڑے نہ سر نہ۔
https://twitter.com/x/status/1523021538181607424
اپنے ایک اور ٹوئتر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پرانےپاکستان کی یہ خوبصورتی تو مانیں کہ مہنگائی،بےروزگاری،غربت کا کوئی ذکر نہیں ہوتا،عدلیہ،نیب،ایف آئی اے اچھے ہو جاتے ہیں،وزیراعظم سعودیہ،یو اے ای سے خالی ہاتھ آ جائیں تو بھی واہ واہ ہوتی ہے،مفرور سعودی شاہی محل میں وزیراعظم کےوفد کےساتھ نظر آئیں تو بھی کوئی اعتراض نہیں کرتا۔۔
https://twitter.com/x/status/1522982251302211586
ملک بھر میں چکن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر ارشاد بھٹی نے کہا کہ لگتا ہے ان مرغیوں کو ابھی تک پتا نہیں چلا کہ نااہل حکومت جا چکی اور اہل حکومت آ چکی، کوئی ہے جو ان مرغیوں کو بتائے کہ اب تو ماشااللہ معشیت مفتاح اسماعیل اور مفرور اسحاق ڈار کے مضبوط کندھوں پر ہے اب تو سَستی ہو جاؤ۔
https://twitter.com/x/status/1523087435105591296
پیکا قوانین اور علامہ اقبال سے متعلق شہبازشریف کے بیان پر انہوں نے کہا کہ صبح ایف آئی اے پیکا قانون سپریم کورٹ لے جائے، شام کو حکومت مُکر جائے اور واہ واہ، شہبازشریف1877میں پیدا ہونے والے علامہ اقبال کی1857کی شاعری سنا دیں اور واہ واہ۔ یہ اگر عمران حکومت میں ہوتا تو اب تک قیامت آ چکی ہوتی۔
https://twitter.com/x/status/1523007865430020096
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/irshab1i1i131.jpg