یہودی زیادہ اور مسلمان کم پڑھی لکھی قوم

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
دنیا میں یہودی سب سے زیادہ اور مسلمان سب سے کم پڑھی لکھی قوم

_92988347_gettyimages-53324964.jpg


دنیا بھر میں یہودی برادری دیگر مذاہب کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ہے جبکہ ہندو اور مسلمان سب سے کم تعلیم یافتہ ہیں۔
پیو ریسرچ سنٹر کی تعلیم اور مذہب کے حوالے سے ایک تازہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر یہودی برادری میں لوگ اوسطً 13.4 سال تک باضابطہ سکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ عسیائی برادری میں یہ اوسط 9.3 سال ہے۔ادھر مسلمان برادری اور ہندو برادری میں اوسطً 5.6 سال تک سکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جو کہ عالمی سطح پر مجموعی اوسط 7.7 سال سے کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس رجحان کی وجوہات میں سے ایک یہ سوال ہے کہ یہ مذہبی برادریاں کن ممالک میں مقیم ہیں۔ یہودی برادری کی اکثریت دو ممالک امریکہ اور اسرائیل میں رہتی ہے جہاں تعلیمی وسائل قدرے زیادہ ہیں۔ ان کے مقابلے میں ہندو برادری کا تقریباً 98 فیصد جنوبی ایشا کے ممالک انڈیا، نیپال اور بنگلہ دیش میں ہے جہاں تعلیمی معیار کم اور غربت زیادہ ہے۔

جنوبی ایشیا میں اس رپورٹ کے حوالے سے سب سے کم تعلیم والی دوسری برادری مسلمانوں، کی بھی بڑی تعداد رہتی ہے۔ چنانچہ اس رپورٹ سے یہ اخذ کرنا غلط نہ ہوگا کہ اس رپورٹ نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اوسطً لوگ کم سالوں تک سکول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔پاکستان میں بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی میں شعبہِ تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر طارق رحمان کا خیال ہے کہ جنوبی ایشیا میں تعلیم کا یہ فقدان مذہبی نہیں ایک معاشی مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جنوبی ایشیا میں شروع سے پالیسی یہی رہی کہ زیادہ تر بچوں کو پڑھایا ہی نہیں جاتا۔ کچھ بچوں کو مقامی زبانوں کے میڈیم کے سکولوں میں بھیجا گیا اور کچھ امرا کے بچوں کو انگلیش میڈیم سکولوں میں بھیجا گیا۔ عام سکولوں میں جو بچے جا بھی پاتے ہیں ان کے سکول چھوڑنے کی شرح بہت زیادہ رہی ہے۔'بچوں کے سکول کو چھوڑنے کے بارے میں انھوں نے کہا کہ 'اکثر والدین کو ان بچوں کی کام کاج کے لیے ضرورت پڑ جاتی ہے اسی لیے وہ دوسری یا تیسری جماعت میں سکول چھوڑ دیتے ہیں۔'

اسی حوالے سے معروف تاریخدان ڈاکٹر مبارک علی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری میں تعلیم کے معاملے میں ایک بڑا مسئلہ ذات پات کا نظام رہا ہے۔'خاص طور پر نیچلے ذات کے لوگوں کو تو انگریز کے آنے سے پہلے تعلیم تک رسائی نہیں تھی۔ انگریز کے آنے کے بعد اس کا حل یہ نکالا گیا کہ اونچی ذات کے لوگ بینچوں پر بیٹھیں گے اور نیچلی ذات کے لوگ کلاس روم کے باہر زمین پر بیٹھیں گے۔'

_92988349_gettyimages-1332426.jpg


مختلف مذاہب سے تعلیم کی وابستگی کے بارے میں ڈاکٹر مبارک علی نے بتایا کہ یورپ میں جب یہودی برادری کو گیٹوز (غریب بستیوں) تک محدود کر دیا گیا تھا تو ان کے پاس دو ہی پیشے رہ گئے تھے، تعلیم اور تجارت، اور یہی وجہ ہے کہ تاریخی طور پر اس برادری کی توجہ تعلیم پر رہی ہے۔

اگر مغربی ممالک کی مثال ہو تو ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ مذہبی اقلیتوں یا ہجرت کر کے کسی ملک میں آنے والے افراد اور ان بچوں میں تعلیم حاصل کرنے کا رجحان دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔اس کی ایک اہم مثال امریکہ ہے جہاں ہندو برادری میں ہائر ایجوکیشن یعنی اعلیٰ تعلیم یافتہ کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں مختلف برادریوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی شرح مندرجہ ذیل ہے:ہندو 96 فیصد، یہودی 75 فیصد، مسلمان 54 فیصد، بودھ 53 فیصد، کسی بھی مذہب سے غیر منسلک 44 فیصد اور عیسائی 36 فیصد ہیں۔

_92988351_gettyimages-51328966.jpg


سکولوں میں جو بچے جا بھی پاتے ہیں ان کے سکول چھوڑنے کی شرح بہت زیادہ رہی ہےاس رپورٹ میں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ہی خطے کی کسی دو مذہبی برادریوں میں سب سے زیادہ فرق افریقہ میں صحرائے صحارہ کے ذیلی خطے کے ممالک میں پایا جاتا ہے۔ یہاں عیسائی برادری مسلمان برادری سے کہیں زیادہ تعلیم یافتہ ہے۔ ان ممالک میں تقریباً 30 فیصد عیسائی جبکہ 65 فیصد مسلمان ناخواندہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس فرق کا ایک تاریخی پس منظر ہے افریقہ میں نو آبادیاتی نظام کے تحت عیسائی چرچ نے مذہبی تعلیم کے فروغ کے لیے بہت سے سکول تعمیر کیے اور آج تک مسلمانوں میں اسی وجہ سے تعلیمی فقدان پایا جاتا ہے۔تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاریخی تناظر میں مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان تعلیمی رحجانات میں فرق کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پر خواتین اور مردوں کے درمیان بھی تعلیم حاصل کرنے کی شرح میں فرق میں کمی آئی ہے۔

Source
 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: Yahoodi Saazish exposed

حکمرانوں کو اپنی اگلی سات نسلوں کا مستقبل سنوارنے سے فرصت ملے تو اس سازش کا جواب دیں
 

rising_pakistan

Minister (2k+ posts)
Educated and smart brain is ruling and will rule the world, not just making babies one after another.

Jews chose the right path and they are benefiting from it
 

kazaki

Banned
Re: Yahoodi Saazish exposed

حکمرانوں کو اپنی اگلی سات نسلوں کا مستقبل سنوارنے سے فرصت ملے تو اس سازش کا جواب دیں

blaming everyone else than himself. finding conspiracy in everything ,this is todays muslim

muslims themselves are responsible for whatever is happening to them.

producing children without thinking about their future , education or providing good environment .
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
I read somewhere a few heads back that there are a total of less than 100 recognised scientist in the complete Arab world (multiple countries), whereas Israel alone has more than 4,000 scientists. This says it all
 

patriot

Minister (2k+ posts)
پڑھا لکھا ہونا بھی اپنی جگہ اہم ہے مگر سب سے اہم ہوتا ہے ایک ناقدانہ ذہن جس سے انسان صحیح اور غلط ، سچ اور جھوٹ ، نیکی اور بدی یا اچھائی اور بُرائی میں تمیز کر سکے ۔
مثلاً ایک ہندو مذہبی شخص چاہے جتنا بھی پڑھ لکھ جائے وہ پھر بھی ایک بُت کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑا ہو جائے گا ۔ اسی طرح ایک مسیحی مذہبی شخص ایک انسان کو خدا کا بیٹا اور خدا سمجھ کر اُس کے بُت کے سامنے گُٹنا ٹیک کر بیٹھ جاتا ہے اور دعائیں مانگتا ہے چاہے کتنا پڑھا لکھا ہو ۔ یہی حال مسلمانوں کا ہے ۔ ہمارے ہاں تو ہر فرقے کا ایک علیحدہ خدا ہے ، حالانکہ ہم اس بات کو کبھی نہیں مانیں گے، اس کو اپنے لیئے گالی سمجھتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے ۔
آج ہمیں نئے زمانے کیلیئے نئے ساز چاہئیں اور اس کے لیئے نقاد ذہن جو ہر قدیم چیز کو جانچ پرکھ کر قبول کرے ۔ورنہ صرف پڑھا لکھا ہونے سے ذیادہ فائدہ نہیں ہو گا ۔ نقاد ذہن تیار کرنے کیلیئے بچوں کو ہر چیز پر سوال اُٹھانے کی اور بحث کرنے کی اجازت دینا ہو گی ۔
کیا ہم اس کے لیئے تیار ہیں ؟
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: Yahoodi Saazish exposed

blaming everyone else than himself. finding conspiracy in everything ,this is todays muslim

muslims themselves are responsible for whatever is happening to them.

producing children without thinking about their future , education or providing good environment .
جواب برائے جواب سے پہلے میرا کمنٹ پڑھ لیتے
 

furqanmlk

Voter (50+ posts)
Bhai Problem nahi solution batao !

What you and me can do ?
and lets start from you, I will follow you InshaAllah
 

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
Agreed. Muslims ruling class keeps other muslims away from education so that no one could challenge their rule.