
سما نیوز کے پروگرام میں حکومت کے قریب سمجھی جانے والی صحافی سمیرا خان نے ایک متنازعہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزوں کی پابندی اس لیے لگائی کیونکہ وہ وہاں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جو یو اے ای کے سوشل فیبرک کو نقصان پہنچا رہا تھا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ معاملہ سابق وزیرِاعظم عمران خان کے گرد گھوم رہا تھا، اور یو اے ای نے کئی بار پاکستان سے اس مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1857142662765412734
عمران راجہ نے اپنے ردعمل میں لکھا: "دبئی اور دیگر عرب ممالک نے ویزا پالیسیاں سخت کی ہیں یا پابندیاں لگائی ہیں جس کی بڑی وجہ وہاں بھکاریوں میں اضافہ ہے، جس میں اکثریت پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش سمیت 18 ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی کہانی سنانے والے یہ تمام ٹاؤٹس سکرپٹ پڑھ رہے ہیں۔"
https://twitter.com/x/status/1857832253209837875
نسیم صدیقی نے سوال اٹھایا: "جھوٹ کا پلندہ! یو اے ای میں کونسی سیاسی سرگرمیاں ہو رہی ہیں؟ اصل وجہ یہ ہے کہ پاکستان سے لوگوں کو مزدور ویزے پر بلایا جاتا تھا لیکن ان کے اکاؤنٹس میں تنخواہ ہزاروں درہم آتی تھی۔ پھر وہ کریڈٹ ہسٹری بنا کر بینکوں سے لاکھوں کا قرض لے کر غائب ہو جاتے تھے۔ دوسری بات یہ کہ پاکستان کے معاشی حالات کی وجہ سے لوگ وزٹ ویزہ لے کر جا کر وہاں اوور سٹے کر رہے تھے۔"
https://twitter.com/x/status/1857389453137891628
شہزاد گجر نے طنزیہ انداز میں کہا: "جھوٹ، سفید جھوٹ! ویزے پاکستانیوں کی طرف سے فراڈ، بھیک مانگنے اور جرائم کی وجہ سے بند ہیں۔"
https://twitter.com/x/status/1857355128736559461
انجینئر عمران نے مؤقف دیا: "اور جناب وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی حسب معمول زیرو کارکردگی ہے اِس معاملے پر۔ شاہ محمود قریشی ان سے بہتر وزیرِ خارجہ تھے۔ ن لیگ کو کارکنان کی جگہ میرٹ یاد آ جاتا، لیکن وزارتِ خزانہ کو تباہ کرنے والے کو وزیرِ خارجہ بنا دیا گیا ہے۔"
https://twitter.com/x/status/1857365790137139611
ایک صارف نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: "یہ دو ٹکے کے ٹاؤٹس بتائیں گے خارجہ پالیسی؟ یو اے ای نے ویزہ پالیسی ویسے ہی سخت کی ہے سبھی ایشیائی ممالک کے لیے، کیونکہ وزٹ ویزہ کے نام پر آ کر کام کرتے ہیں اور پھر غیر قانونی طور پر رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ سکرپٹ پر چلنے والی ٹاؤٹ سمیرا، کدھر کی بات کدھر جوڑ رہی ہے۔"
https://twitter.com/x/status/1857833614353842291
سمیرا خان کا یہ دعویٰ نہ صرف متنازعہ ہے بلکہ عوامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر سوالات اور تنقید کا باعث بنا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور حکومت کے بیانیے کو فروغ دینے کی کوشش قرار دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8sumairikajjsjsjhd.png
Last edited: