
: صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے یوکرین کے دو صوبوں کو خود مختار ریاستیں تسلیم کرنے اور وہاں اپنی فوج بھیجنے کے اعلان کے بعد برطانیہ نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے 5 روسی بینکوں اور تین ارب پتی شخصیات پر پابندیاں لگا نے کا اعلان کردیا ہے۔ارب پتی افراد میں گنیڈی تمشینکو، بورس روٹنبرگ اور ایگور روٹنبرگ شامل ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ان تینوں تاجروں کی برطانیہ میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور برطانوی شہریوں اور کمپنیوں کو ان کے ساتھ لین دین سے روک دیا ہے۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ تمام برطانوی شہریوں پر پابندی ہوگی کہ وہ ان افراد اور بینکوں سے کسی قسم کا لین دین نہ کریں،یہ پابندیاں پہلے مرحلے پر لگائی گئی ہیں اور مزید پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں تاہم تنازع کے سفارتی حل کے لیے کاوشیں آخری وقت تک جاری رہیں۔۔
دوسری جانب جرمنی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ساڑھے 11 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے نارڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے کو معطل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ پائپ لائن ایک ہزار 230 کلومیٹر پر محیط ہے اور ایک دن میں 15 کروڑ کیوبک میٹر گیس کی ترسیل کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے روس پر پابندیوں کا اعلان صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے مشرقی یوکرین کے دو صوبوں کو خودمختار ریاست تسلیم کرنے اور اپنی فوج کو ان علاقوں میں بھیجنے کے بعد کیا گیا ہے جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ فرانس بھی روس پر پابندیاں لگانے پر غور کررہاہے۔
برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے پابندیوں کا اطلاق ڈونیسک اور لوہانسک ریاستوں پر بھی ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/borsih1h1121.jpg
Last edited: