یوکرائن سے جنگ کے نتیجے میں روسی کرنسی کی قیمت میں بڑی کمی

putn11n1h.jpg


روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں لگائی گئی عالی پابندیوں کے اثرات روسی کرنسی پر نظر آنے لگے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر حملے اور جنگ بندی سے انکار کے بعد مغربی ممالک نے روس پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے نتیجے میں روسی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پابندیوں کے بعد سے اب تک روسی کرنسی روبل کی قدر میں 20 فیصد تک کمی واقع ہوگئی ہے۔

آج کی تازہ ترین صورتحال کے حساب سے ایک روسی روبل اس وقت 103عشاریہ43 امریکی ڈالر کی سطح ٹریڈ ہورہا ہے۔

آج ایک موقع پر روسی کرنسی 83 اعشاریہ53 امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی جبکہ اس کے بعد اس میں استحکام دیکھا گیا اور یہ 119 روبیل فی ڈالر کی سطح تک بھی جاتی دکھائی دی، واضح صورتحال آج انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر سامنے آجائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1498196840591859713
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی طاقتوں نے روس پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں اور روس سے فوری طور پر یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، تاہم روسی فوج تاحال یوکرین میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
YEah Pabandiya walay mazak ka koi haal hona chahiya

Sab panadiyo walay Mulk mul kar apni Parallel economy chalana shuru kar dain

yahee haal hai
 

Back
Top