یوٹیوب اور نیٹ فلکس کو ٹکر، ایلون مسک نے اپنی ٹی وی ایپ متعارف کروادی

elan1hh1.jpg


ایکس(ٹویٹر ) کے مالک ایلون مسک نے یوٹیوب اور نیٹ فلکس کو ٹکر دینے کیلئے ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ا یکس(سابقہ ٹویٹر) کے مالک ایلون مسک نے "ایکس ٹی وی" کے نام سے اپنی ویڈیو اسٹریمنگ ایپلی کیشن متعارف کروادی ہے۔

ایلون مسک نے اس حوالے سے جاری کردہ ایک تصدیقی بیان میں کہا ہے کہ ایکس ٹی وی کا بیٹا ورژن پہلے سے ہی اینڈرائیڈ ٹی وی کیلئے جاری کیا جاچکا ہے۔

ایلون مسک نے مزید کہا کہ یہ بیٹا ورژن ایمیزون فائر ٹی وی ، گوگل ٹی وی اور ایل جی جیسی ڈیوائسز پر لائیو موجود ہے، اور جلد ہی یہ دیگر ڈیوائسز پر بھی دستیاب ہوگا۔

گوگل پلے پر جاری کردہ معلومات کے مطابق یہ ایپ بنیادی طور پر ایک نئی اوور دی ٹاپ(او ٹی ٹی) سٹریم ہے اور یہ ایک زبردست سٹریمنگ سروس ہے جو ایکس سٹریم سروسز کے سبسکرائبرز کیلئے دستیاب ہے، اس ایپ کے ذریعے صارفین جب چاہیں جس طرح چاہیں ٹی وی چینلز دیکھ سکتے ہیں اور انہیں سیٹ ٹاپ باکس کے کرایے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

یہ ویب سائٹ 72 گھنٹوں تک کے شوز اپنے کلاؤڈ میں اسٹور بھی کرسکتے ہیں تاکہ صارفین اپنے وقت کے حساب سے ان سے محظوظ ہوسکیں،اور مفت ڈی و آر سروس کے ذریعے صارفین 100 گھنٹے تک کی ریکارڈنگ مفت میں اسٹور کی جاسکتی ہے۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ویب سائٹ 72 گھنٹوں تک کے شوز اپنے کلاؤڈ میں اسٹور بھی کرسکتے ہیں تاکہ صارفین اپنے وقت کے حساب سے ان سے محظوظ ہوسکیں،اور مفت ڈی و آر سروس کے ذریعے صارفین 100 گھنٹے تک کی ریکارڈنگ مفت میں اسٹور کی جاسکتی ہے
 

Back
Top