یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم، گھی کی قیمت میں 115 روپے فی کلو اضافہ

shahiaahah.jpg


یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت دی گئی سبسڈی ختم کردی گئی جس کے بعد گھی کی قیمت میں 115 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ وزیراعظم پیکج کے تحت سستے داموں فروخت ہونے والے گھی پر کیا گیا ہے، گھی کا ایک کلو کا پیکٹ پہلے375 روپے میں فروخت ہورہا تھا جو اب490 روپے کا ہوگیا ہے۔

گھی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام( بی آئی ایس پی) کے مستحقین پر نہیں ہوگا، یہ افراد 300 روپے فی کلو کے حساب سے گھی خرید سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر 375 روپے والا گھی بھی نایاب ہوگیا ہے اور عوام دوسری کمپنیوں کا مہنگا گھی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں جن کی قیمتیں 600 روپے کے لگ بھگ ہیں۔گھی کی قیمت میں 75 روپے اضافہ ہونے کے باوجود یہ گھی عوام کی پہنچ سے باہر ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم پیکج کے تحت فروخت ہونے والے گھی کی قیمت میں دوماہ کے اندر دوسری باراضافہ کیا گیا ہے، یکم جنوری 2023 کو بھی اسی گھی کی قیمت میں 75 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، مجموعی طور پر دو ماہ کے اندر گھی کی قیمتوں میں 190 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے تحت چینی 89 روپے، آٹا 10 کلو 650 روپے کا کردیا گیا تھا جبکہ دیگراشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا تھا۔
 

Nazimshah

Minister (2k+ posts)
IMF Repeatedly asked you haramkhor to cancel Subsidy on giant super rich companies and give relief to the poor. But PDM still doing this.
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
Utility stores ko hi khatm karen bhai. Ye khazaney per bhoj hai aur awam ki bajaye amla ko faida pohnchata hai. Is ke saath saath ashrafia ki ayashian bhi khatm karen. Shukria.
 

Back
Top