
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مصدق ملک نے دعوی کیا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کو قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کی عدم موجودگی کے باعث شکست اٹھانا پڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما سینیٹر مصدق ملک نے سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی ایوان میں موجود نہیں تھےاور اس ووٹ کے کم ہونے سے اپوزیشن کو شکست سے دوچار ہونا پڑا، قائد حزب اختلاف کا ووٹ کم ہونے کے باعث حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ۔
سینیٹر مصدق ملک سوالیہ انداز میں ٹوئٹ کی اور کہا کہ کمال ہے کہ کیا ہے؟ اسٹیٹ بینک کا بِل پیش ہوا، قائدِ حزبِ اختلاف یوسف رضا گیلانی غائب تھے، ایک ووٹ، یعنی گیلانی صاحب کا ووٹ کم ہونے سے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کا بل منظورہو گیا۔
https://twitter.com/x/status/1486972636404006920
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو قائدِ حزب اختلاف بنانے والے اور اپوزیشن بنچ پہ بیٹھنے والے سینیٹرز کی جانب سے بل کی والہانہ حمایت کی گئی۔
سینیٹر مصدق ملک نے مزید لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریاستِ مدینہ نے اپنے ہاتھوں سے غلامی کا طوق عوام کے گلے میں پہنایا ہے ، آج کے بعد نئی ایسٹ انڈیا کمپنی کے لارڈ گورنر اسٹیٹ بینک کو نہ کوئی حکومت نکال سکتی ہے اور نہ جوابدہ کر سکتی ہے، بل کے منظور ہونے سے نہ کوئی حکومت اسٹیٹ بینک سے پیسے لے سکتی ہے، نہ بتا سکتی ہے کہ ڈالر کی قیمت کیا ہو گی، واہ ریاست مدینہ!!
https://twitter.com/x/status/1486982224180297730
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7musdaqmalikgillani.jpg