عون عباس بپی کو کچھ روز پہلے ان کے گھر سے رات کے وقت نامعلوم افراد نے اٹھایا اور بعد ازاں غیرقانونی شکار کرنے کے الزام میں گرفتاری ڈال دی گئی ،اس پر چئیرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی نےعون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے عون عباس بپی کو سینٹ پہنچادیا گیا۔
گزشتہ روز عون عباسی بنپی نے سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے پروڈکشن آرڈرز جاری کر کے وہ legacy قائم کی ہے جو عمران خان اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر Build کر رہے ہیں ۔
فیاض شاہ نے تبصرہ کیا کہ فارم 47 پر جیت کر بےشرمی سے کُرسی پر بیٹھے ہار چور یوسف رضا گیلانی نے کون سی Legacy بنائی ہے؟ تو وہ فرمائشی گرفتاری اِس لیے تھی کہ یوسف رضا گیلانی کا عمران خان سے موازنہ کیا جائے؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1898322193131454608
احمد بوباک نے سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یوسف گیلانی عمران خان کے پیروں کی دھول کے برابر بھی نہیں ہے، اس کا بال بال کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے اور یہ ایک بڑا مینڈیٹ چور ہے عون بپی کسی صورت بھی اس تھرڈ کلاس کرپٹ آدمی کا موازنہ عمران خان کے ساتھ نہیں کرسکتے عون بپی کو اپنے الفاظ پر غور کرنے کی ضرورت ہے
https://twitter.com/x/status/1898302851270463663
ارسلان بلوچ نے تبصرہ کیا کہ عون بپی کو شرم آنی چاہیے ،ایک کرپٹ چیئرمین سینٹ کو عمران خان کے ساتھ ملاتے ہوئے۔ اس سے تو اچھا تو عون بپی جیل میں ہی رہتا۔
https://twitter.com/x/status/1898308027616276859
انیس خان ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے بندے کی لیگسی کو یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملانا انتہا درجے کی جہالت ہے۔ کمال کی بات ہے کہ سینٹر اعجاز چوہدری صاحب کے پروڈکشن آڈر یا تو جاری نہیں ہوتے اور اگر ہو جائیں تو بھی انہیں سینٹ کی کاروائی میں شامل نہیں ہونے دیا جاتا لیکن ان لیگسی والی سرکار کو ایک دن پکڑ کر لے کے جاتے ہیں اور ایک دو دن کے اندر ہی پروڈکشن آڈر پر سینٹ میں آنے کی اجازت مل جاتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1898288484181590382
خولہ چوہدری کا کہنا تھا کہ عون بپی تو یوسف رضا گیلانی کے آگے لیٹ ہی گیا ہے۔۔۔ عمران خان کی جوتی کے برابر بھی نہیں یوسف رضا گیلانی اور یہ عمران خان سے ملا رہا ہے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1898285814913638646
طاہر ملک نے تبصرہ کیا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے تھے مگر انکو پیش نہیں کیا جاتا، حضرت عون عباس بپی پرسوں اٹھائے جاتے ہیں کل پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے ہیں اور آج پیش بھی کردیا جاتا ہے اور موصوف اٹھانے میں اتنا آگے نکل گئے کہ یوسف رضا گیلانی جیسے کرپٹ آدمی کو ہمارے مرشد سے تشبیہہ دینے لگ گئے
https://twitter.com/x/status/1898315269145084204