Advertisement

یوسف رضاگیلانی کا موازنہ عمران خان سے کرنے پر عون عباس بپی تنقید کی زد میں

foah112h2211.jpg


عون عباس بپی کو کچھ روز پہلے ان کے گھر سے رات کے وقت نامعلوم افراد نے اٹھایا اور بعد ازاں غیرقانونی شکار کرنے کے الزام میں گرفتاری ڈال دی گئی ،اس پر چئیرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی نےعون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے عون عباس بپی کو سینٹ پہنچادیا گیا۔

گزشتہ روز عون عباسی بنپی نے سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے پروڈکشن آرڈرز جاری کر کے وہ legacy قائم کی ہے جو عمران خان اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر Build کر رہے ہیں ۔

فیاض شاہ نے تبصرہ کیا کہ فارم 47 پر جیت کر بےشرمی سے کُرسی پر بیٹھے ہار چور یوسف رضا گیلانی نے کون سی Legacy بنائی ہے؟ تو وہ فرمائشی گرفتاری اِس لیے تھی کہ یوسف رضا گیلانی کا عمران خان سے موازنہ کیا جائے؟؟؟
Loading X post…
Open original post on X

احمد بوباک نے سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یوسف گیلانی عمران خان کے پیروں کی دھول کے برابر بھی نہیں ہے، اس کا بال بال کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے اور یہ ایک بڑا مینڈیٹ چور ہے عون بپی کسی صورت بھی اس تھرڈ کلاس کرپٹ آدمی کا موازنہ عمران خان کے ساتھ نہیں کرسکتے عون بپی کو اپنے الفاظ پر غور کرنے کی ضرورت ہے
Loading X post…
Open original post on X

ارسلان بلوچ نے تبصرہ کیا کہ عون بپی کو شرم آنی چاہیے ،ایک کرپٹ چیئرمین سینٹ کو عمران خان کے ساتھ ملاتے ہوئے۔ اس سے تو اچھا تو عون بپی جیل میں ہی رہتا۔
Loading X post…
Open original post on X

انیس خان ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے بندے کی لیگسی کو یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملانا انتہا درجے کی جہالت ہے۔ کمال کی بات ہے کہ سینٹر اعجاز چوہدری صاحب کے پروڈکشن آڈر یا تو جاری نہیں ہوتے اور اگر ہو جائیں تو بھی انہیں سینٹ کی کاروائی میں شامل نہیں ہونے دیا جاتا لیکن ان لیگسی والی سرکار کو ایک دن پکڑ کر لے کے جاتے ہیں اور ایک دو دن کے اندر ہی پروڈکشن آڈر پر سینٹ میں آنے کی اجازت مل جاتی ہے۔
Loading X post…
Open original post on X

خولہ چوہدری کا کہنا تھا کہ عون بپی تو یوسف رضا گیلانی کے آگے لیٹ ہی گیا ہے۔۔۔ عمران خان کی جوتی کے برابر بھی نہیں یوسف رضا گیلانی اور یہ عمران خان سے ملا رہا ہے۔۔۔
Loading X post…
Open original post on X

طاہر ملک نے تبصرہ کیا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے تھے مگر انکو پیش نہیں کیا جاتا، حضرت عون عباس بپی پرسوں اٹھائے جاتے ہیں کل پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے ہیں اور آج پیش بھی کردیا جاتا ہے اور موصوف اٹھانے میں اتنا آگے نکل گئے کہ یوسف رضا گیلانی جیسے کرپٹ آدمی کو ہمارے مرشد سے تشبیہہ دینے لگ گئے
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Utter non sense.
خبر کا کیا لکھا ہے - لیکن ٹوپک صحیح ہے دونوں کا کوئی موازنہ بنتا نہیں
گیلانی نے صرف ایک ہار چرا کر اپنی بڈی کو دیا تھا
خان صاب کتنے ہی اٹھا کر لے گئے اور اپنی بڈی کو دے دئیے
یہ لے بھاگوان اور کیا یاد کرے گی - ہم وزیراعظام ہوا کرتے ہیں