پشاور :سانحہ اے پی ایس ، یادگار شہدا کا ڈیزائن تیارکر لیا گیا
یادگار کی تیاری پر 66 لاکھ روپے لاگت آئی ، وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک یادگار کا افتتاح کریں گے
پشاور (دنیا نیوز ) آرکائیوز پشاورمیں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں یادگار شہداء کا ڈیزائن تیار کر لیا گیا ۔ 66 لاکھ روپے کی لاگت سے شہداء کی یادگار کی تعمیر کا افتتاح وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کریں گے ۔
سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو دو سال گزر گئے لیکن شہید پھول آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ ایک سال قبل خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آرکائیوز لائبریری پشاور کو شہداء کے نام سے منسوب کرتے ہوئے یہاں یادگار بنانے کا اعلان کیا گیا ۔ اس منصوبے کیلئے ابتدائی طور پر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے بھی مختص کئے گئے لیکن اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا ۔
لائبریری انتظامیہ کے مطابق شہداء یادگار کا ڈیزائن تیار کرلیا گیا ہے ۔ یادگار کے تعمیراتی کام کا افتتاح وزیر اعلیٰ پرویز خٹک رواں ماہ کریں گے ۔ اس منصوبے پر چھیاسٹھ لاکھ روپے کی لاگت آئے گی ۔
یادگار تھری ڈی اور تھری ڈائمینشن ہوگی جس میں تینوں اطراف میں شہداء کے نام دیکھے جاسکیں گے ۔ لائبریری کی پیشانی پر تانبے سے شہداء اے پی ایس لائبریری کندہ کیا جائے گا ۔ لائبریری کو شہداء کے نام سے منسوب کرنے کے منصوبے کو شہریوں نے بھی سراہا ہے ۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/365614

- Featured Thumbs
- https://pbs.twimg.com/media/Czxh2oBW8AARJ-O.jpg