ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کا عہدہ متعارف کروانے کیلئے پی سی بی کا اشتہار

pcbah11ih2.jpg


پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کا عہدہ متعارف کروادیا ہے اور اس عہدے پر تقرری کیلئے اشتہار بھی دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بورڈ میں ایک نئے عہدے کو متعارف کرواکے اس عہدے پر تقرری کیلئے موزوں امیدوار کی تلاش شروع کردی ہے، تلاش کیلئے بورڈ کی جانب سے باقاعدہ طور پر ایک اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے متعارف کروائے گئے عہدے کو ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کا نام دیا گیا ہے، اس عہدے پر تقرر کیے گئے شخص کی ذمہ داری انڈر13 سے انڈر19 تک کرکٹ کی ڈویلپمنٹ کو پروموٹ کرنا ہوگی۔

ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ملک بھر میں ریجنل اکیڈمیز، کوچز اور اسیوسی ایشنز کے ساتھ رابطے میں ہوگی، جبکہ یہ عہدہ ملک بھر سے نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور گراس روٹ لیول پر اسٹرکچر بنانے کیلئے بھی کام کرے گا۔

اس عہدے کیلئے نامور سابق کرکٹرز کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے تاہم سب سے مضبوط امیدوار اظہر علی کو قرار دیا جارہا ہے، چیئرمین پی سی بی کیجانب سے ان کرکٹرز میں سے کئی سے ملاقاتیں بھی کی گئی ہیں، پی سی بی کا یہ عہدہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد 14 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
اگر کرکٹ بہتر کرنی ہے تو سانپ کا سر کچلنا پڑے گا۔
 

Back
Top