
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے ہینڈسم پی ٹی آئی رہنما کی شادی سے متعلق خبروں میں اپنا نام لیے جانے پرردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحافی نجم الحسن باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بریکنگ نیوز شیئر کی اور کہا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدیدار نےحال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کرلی ہے۔
اس انکشاف کے بعد لوگوں کے تبصرے شروع ہوئے تو بہت سے لوگوں نے اس پی ٹی آئی رہنما کے بارے میں تکے لگاتے ہوئے حماد اظہر کا نام لیا ۔
حماد اظہر کا نام اتنی بار لیا گیا کہ انہیں مجبورا اس ٹویٹ پر کمنٹ کرکرے اپنی پوزیشن واضح کرنی پڑی اور انہوں نے کہا کہ اس ٹویٹ کے نیچے تو میرا ہی نام چل رہا ہے، مجھے ہینڈسم تصور کرنے والے دوستوں کا شکریہ۔
https://twitter.com/x/status/1838904212131914014
حماد اظہر نے دوسری شادی سے متعلق خبروں پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی ایسی بات ہوئی میں آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1838916102304231759
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3hammadkidosrishadi.png