ہیلی کاپٹر حادثہ: جنرل بپن راوت نے زخمی حالت میں کیا کہا؟عینی شاہد کاانکشاف

bipin-rawat--1-11.jpg

بھارتی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت نے ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے بعد زخمی حالت میں عینی شاہد شیو کمار سے بات کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کے ایک عینی شاہد شیو کمار کا دعویٰ ہے کہ اس نے بھارتی جنرل بپن راوت کو پہاڑیوں سے ملبہ ملنے کے بعد زندہ دیکھا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی سے ملنے جارہا تھا کہ اُسی دوران ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہوا۔

اس نے ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کو آگ کے شعلوں میں گھرے دیکھا جس کے بعد وہ اور دیگر افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ شیو کمار نے بتایا کہ ہم نے تین لاشیں گرتے ہوئے دیکھی جبکہ ایک آدمی زندہ تھا اور اس نے ہم سے پانی مانگا تھا۔

عینی شاہد نے کہا کہ ہم نے چادر کی مدد سے اُس شخص کو ملبے سے باہر نکالا جس پر اُس نے ہم سے پانی مانگا۔ اس نے تصدیق کی کہ جس آدمی سے اس نے بات کی تھی وہ جنرل بپن راوت ہی تھے۔ اس شخص کے مطابق جب اس نے یہ حادثہ دیکھا تو اس رات وہ سو نہیں سکا۔
 
Behrouz27

Minister (2k+ posts)

مرنے سے چند دن پہلے بھی بدبخت جنرل راوت نے معصوم کشمیریوں کو دھمکیاں دی تھی
 
Back
Top