
بعض اوقات سوشل میڈیا پر اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں کسی فرد خاتون یا مرد کی ایسی نازیبا ویڈیو سامنے آتی ہیں کہ اس کے باعث اس فرد کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا یا لمبے عرصے تک بلیک میل کیا گیا تھا۔
بلیک میلرز ویڈیوز صرف غیرشادی شدہ جوڑوں کو ہی اپنا شکار نہیں بناتے بلکہ شادی شدہ جوڑے بھی پرائیویسی لیک ہونے کے خوف سے بلیک میلنگ کا شکار ہوجاتے ہیں اور بعض اوقات ویڈیوز کیساتھ ٹمپرنگ کی جاتی ہے۔
ایسی ممکنہ صورت حال سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ گھر سے باہر جب بھی کسی ہوٹل یا کرائے کے کمرے میں ٹھہریں تو اس بات کو یقینی بنا لیں کہ وہاں پر کوئی خفیہ کیمرہ تو موجود نہیں۔
ان کیمروں سے بچنے یا انہیں تلاش کرنے کیلئے مارکس نامی ایک ٹک ٹاکر نے نہایت آسان طریقہ متعارف کرایا ہے، برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق مارکس نے کہا ہے کہ ان کیمروں کو موبائل کی فلیش لائٹ سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔
مارکس نامی ٹک ٹاکر نے بتایا کہ جب کبھی ہوٹل کے کمرے یا کرائے کے گھر میں جائیں تو ایک فلیش لائٹ لے کر پورے کمرے اور اس میں پڑی مختلف چیزوں کا بغور جائزہ لیں۔ جس جگہ خفیہ کیمرا چھپایا گیا ہو گا، وہاں فلیش لائٹ پڑنے سے کیمرا چمک اٹھے گا اوراس سے نیلے رنگ کی روشنی آپ کو نظر آ ئے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ کیمرے کے لینز روشنی کو منعکس کرتے ہیں۔ جب ان پر روشنی پڑتی ہے تو منعکس ہو کرآنے والی نیلگوں روشنی آپ کو نظر آتی ہے۔
ایسی مذموم حرکت کرنیوالے کیمرے زیادہ تر بستر کے اوپر موجود فائر الارم ،روشن دانوں ، بجلی کے بورڈزاور کھڑکیوں میں چھپاتے ہیں جبکہ بعض افراد کسی کی آڈیو ریکارڈ کرنے کیلئے بیڈ ، میز یا کرسی کے نچلے حصے میں ڈیوائسز نصب کرتے ہیں۔
مارکس کا کہنا تھا کہ ہوا کی نکاسی کی جگہ، بجلی کے بورڈ ، غرض کمرے میں موجود ہر چیز کو چیک کریں کیونکہ ہیکرز کسی بھی جگہ پر کیمرا چھپا سکتے ہیں، کیونکہ ایسی ویڈیوز سے پیدا ہونے والی صورتحال بہت مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
یہ طریقہ آزمانے کے بعد ایک بار دیوار، فرنیچر کا بھی بغور جائزہ لے لیں اور ایسے ہوٹلوں میں قیام کریں جو اچھی ساکھ کے حامل ہوں اور کسی وجہ سے بدنام نہ ہوں
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/cJMxob6.jpg