
گاڑیوں کی مارکیٹ سے مصدقہ خبریں دینے والے ادارے پاک وہیلز کے مطابق لوکل مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کے ٹریںڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے سوزوکی پاکستان نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر 2021 سے ہوگا۔
آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 61 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 11لاکھ 13ہزار روپے سے بڑھ کر 12لاکھ 74 ہزار روپے ہو چکی ہے۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 13لاکھ 35ہزار روپے سے بڑھ کر 15لاکھ 80ہزار روپے ہو چکی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ73ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹاپ ویرینٹ آلٹو VXL/AGS کی قیمت میں ایک لاکھ 83 ہزار کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 17 لاکھ 4ہزار روپے ہو گئی جبکہ پرانی قیمت 15لاکھ 21ہزار روپے تھی۔

سوزوکی کلٹس AGS کی نئی قیمت 22 لاکھ 72ہزار روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 19 لاکھ 75ہزار روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 2لاکھ 97ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح کلٹس VXL کی قیمت میں 2لاکھ 75 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 18 لاکھ 30 ہزار روپے سے بڑھ کر 21 لاکھ 5ہزار ہو گئی ہے۔
کلٹس کے تیسرے ویرینٹ VXR کی قیمت 16لاکھ 55 ہزار روپے سے بڑھ کر 19 لاکھ 4 ہزار ہو گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 2 لاکھ 49 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ویگن آر کے پہلے ویرینٹ ویگن آر AGS کی قیمت میں 2 لاکھ 64 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑٰی کی قیمت 17 لاکھ 60ہزار روپے سے بڑھ کر 20 لاکھ 24 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دوسرے ویرینٹ ویگن آر VXL کی قیمت میں 2 لاکھ 42 ہزار روپے اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 16لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 18 لاکھ 52ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ویگن آر کے تیسرے ویرینٹ ویگن آر VXR کی نئی قیمت 17لاکھ 60 ہزار روپے ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 15لاکھ 30 ہزار روپے تھی یعنی گاڑی کی قیمت میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

بولان VX کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 10 لاکھ 49ہزار روپے سے بڑھ کر 11 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی ہے اسی طرح بولان کارگو کی قیمت ایک لاکھ ایک ہزار روپے کے اضافے کے بعد 10 لاکھ 64 ہزار روپے سے بڑھ کر 11 لاکھ 65ہزار روپے ہو گئی ہے۔
سوزوکی راوی کی قیمتوں میں 97ہزار روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 10 لاکھ 20ہزار روپے سے بڑھ کر 11لاکھ 17ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دوسرے ویرینٹ ڈیک کے بغیر سوزوکی راوی کی نئی قیمت 10 لاکھ 42 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 9لاکھ 45 ہزار تھی، یعنی اس گاڑی کی قیمت میں بھی 97ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔