ہندوؤں کے دلوں میں خوف وہراس

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام کے نام پر قائم اس ملک کو،انڈیا نے کبھی بھی دل تسلیم نہیں کیا ہے، وہ ہمیشہ پاکستان کے خلاف ناپاک سازشیں کرتا رہا ہے۔ وہ اپنی بزدلی کی وجہ سے، اور مسلمانوں کی بہادری کے خوف کی وجہ سے جنگ سے گبھراتا ہے اور چھپ کر اپنے ایجنٹوں کی مدد سے پاکستان کو کھوکھلا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔


اسلام کے خلاف کفار کے یہ ہتھکنڈے کو ئی نئی بات نہیں ہیں ، حق و باطل کا معرکہ جب سے دنیا قائم ہے جاری ہے ۔ ہر بار بدل بدل کر اسلام مخالف کاروائیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام ایک آفاقی مذہب ہے اور ہر دور ہر قوم اور ہر زمانے میں نافذ العمل اور مکمل نظام حیات ہے اور ان اوچھے ہتھکنڈوں کا مقصداسلام کو دباناہے تا کہ کفار کی اس دنیا پر حکمرانی کا خواب پورا کیا جا سکے ۔


اللہ تعالیٰ کائنات کا خالق ومنتظم ہے۔ اس کے قبضۂ قدرت میں ساری کائنات ہے اور اس کا حکم اس میں جاری وساری ہے۔ زندگی اور موت، نفع ونقصان،عزت وذلت خوش قسمتی اور بدقسمتی سب کچھ اللہ کے قبضہ قدرت میں ہے۔ اپنے اللہ تعالیٰ پر ایمان کی وجہ سے ایک مسلمان، غیر خدا سے نہ ڈرتا ہے نہ اس سے امید رکھتا ہے حتی کہ موت کا بھی سامنا دیوانہ طریقے سے کرتا ہے۔ مومن کاالہہ پر ایمان اس کے اندر اُمید کی کرن پیدا کرتا ہے۔ اس کے برعکس مشرک مادی طاقتوں سے خوف زدہ ہوتا ہے۔ توہمات کا شکار ہوتا ہے۔ بزدلی اور ڈرپوک ہوتا ہے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ احساس کمتری میں مبتلاہوتا ہے کیوں کہ شرک کے پیچھے کوئی لاجک اور دلیل نہیں ہے پھر جس کی وجہ سے وہ بے اطمینانی اور احساس کمتری میں زندگی گزارتا ہے۔ اور اس کے اثرات اس کے زندگی کے دوسرے معاملات میں مرتب ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:


سَنُلْقِيْ فِيْ قُلُوْبِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَآ اَشْرَكُوْا بِاللہِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِہٖ سُلْطٰنًا۝۰ۚ (آل عمران:۱۵۱)


’’ہم کافروں کے دلوں میں خوف وہراس ڈال دیں گے کیوں کہ انہوں نے اللہ کے ساتھ کچھ ہستیوں کو شریک ٹھہرایا ہے۔ حالانکہ اللہ نے ان کے شریک ہونے کی کوئی سند نہیں اُتاری۔‘‘


مومن باللہ اسباب اور تدابیر اختیار ضرور کرتا ہے کیوں کہ یہ اللہ کا حکم ہے مگر اس کااصل بھروسہ اور اعتماد اللہ تعالیٰ کی ذات گرامی پر ہی ہوتا ہے۔


وَعَلَی اللہ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ۔(اور اللہ ہی پر اہل ایمان کو بھروسہ کرناچاہئے)
۱؎ ان آیات کا مقصد یہ ہے کہ مسلمان اپنے فرائض دینی میں پوری توجہ سے منہمک رہیں اور ان کفار کی قطعاً پروا نہ کریں۔ یہ تو چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح مسلمانوں کو ضرور گمراہ کر لیا جائے ۔ فرمایا اگر تم خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی ہدایات پڑھتے رہے تو وہ بہترین معاون وناصر ہے ۔

اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ ہم کفار کے دل میں مسلمانوں کی طرف سے ہمیشہ رُعب طاری رکھیں گے اور یہ اس لیے کہ وہ مشرک ہیں اور مشرک ہمیشہ بزدل ہوتا ہے ۔ یعنی بت پرست ہندو اور مشرک انسان ہر قوت وعظمت کے سامنے جھکتا ہے ۔ وہ دشمن کی بھی پوجا کرتا ہے اور دوست کی بھی، اس لیے اس میں تاب مقاومت نہیں رہتی۔ جبکہ مسلمان بجز خدا تعالیٰ کے اور کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔ یہی چیز اسے دلیر بنائے رکھتی ہے ۔ دیکھ لو آج بھی ہندوستان پر لرزہ طاری ہے، وہ خود میدان اترنے کی بجائے اپنے ایجنٹوں کو فنڈنگ کررہا ہے، مگر اللہ تعالیٰ اسے اسی طرح لرزاں و تر ساں رکھے گا۔
 
Last edited by a moderator:

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
پاکستان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی ، اسلام کے خلاف کاروائی نہیں ہے، پاکستان اسلام کے نام پر نہیں ، ایک ضرورت کے تحت بنا۔ مسلمانوں کو اگر ہندوستان میں ان کے حقوق مل جاتے تو پاکستان کبھی نہ بنتا، پاکستان صرف اپنے حقوق کے حصول کی خاطر بنا۔ اگر پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہوتا تو مشرقی پاکستان کبھی الگ نہ ہوتا، ان کو حقوق نہیں ملے تو وہ الگ ہوکر بنگلہ دیش بن گئے۔ پس ثابت ہوا کہ پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بلکہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے بنا۔
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
??????? ?? ???? ??? ??? ?? ??????? ? ????? ?? ???? ??????? ???? ??? ??????? ????? ?? ??? ?? ???? ? ??? ????? ?? ??? ???? ???????? ?? ??? ???????? ??? ?? ?? ???? ?? ???? ?? ??????? ???? ?? ????? ??????? ??? ???? ???? ?? ???? ?? ???? ???? ??? ??????? ????? ?? ??? ?? ??? ???? ?? ????? ??????? ???? ??? ?? ????? ?? ?? ???? ???? ??? ?? ?? ??? ???? ????? ??? ?? ???? ?? ???? ??? ?? ??????? ????? ?? ??? ?? ???? ???? ???? ???? ?? ???? ?? ??? ????
????? ?? ????? ?? ???? ?? ?? ?? ??????? ??????? ?????? ????? ??? ????? ?? ?????? ???? ????? ??? ????. ?? ????? ???? ??? ???? ????? ????? ??


????? ??? ?? ?????? ???????? ???? ???? ???? ?? ??? ?? ???? ????? ???. ???????? ??????? ?? ??? ???? ????? ??? ???? ??? ????? ????? ??


 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی ، اسلام کے خلاف کاروائی نہیں ہے، پاکستان اسلام کے نام پر نہیں ، ایک ضرورت کے تحت بنا۔ مسلمانوں کو اگر ہندوستان میں ان کے حقوق مل جاتے تو پاکستان کبھی نہ بنتا، پاکستان صرف اپنے حقوق کے حصول کی خاطر بنا۔ اگر پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہوتا تو مشرقی پاکستان کبھی الگ نہ ہوتا، ان کو حقوق نہیں ملے تو وہ الگ ہوکر بنگلہ دیش بن گئے۔ پس ثابت ہوا کہ پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بلکہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے بنا۔

ایک حقیقت جو سب مانتے تھے وہ یہ تھی کہ "ہندو اور مسلمان دو علیحدہ قومیں ہیں جو آپس میں ساتھ نہیں رہ سکتی ہیں، اس لئے مسلمانوں کے لئے علیحدہ ملک بنایا جائے"۔
اسی نظریہ کی بنا پر مسلمانوں کے لئے علیحدہ ملک پاکستان وجود میں آیا۔