
وفاقی وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے جمہوریت کیلئے ہمیشہ بھاری قیمت ادا کی ہے، جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے والے جان لیں کہ ہم اپنی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 18 اکتوبر 2007 کو کراچی میں ہونے والے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوری حقوق کے تحفظ کیلئے ہم اب تک 177 جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں،15سال گزر چکے اس واقعہ کو جب کارساز کو ہمارے شہیدوں کے خون سے نہلادیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1582244857908989957
انہوں نے مزیدکہا کہ ہم نے جمہوریت کیلئے ہمیشہ بھاری قربانیاں دی ہیں اور ہمارےکارکنان نے اس سفر میں خون کے دریا عبور کیے ہیں، تاہم جمہوریت کی مضبوطی اور بحالی کیلئے پیپلزپارٹی گھناؤنی سازشوں مقابلہ کرتی رہی ہے، ہمیں نوجوانوں کو یہ سکھانا چاہیے کہ سیاست میں ذاتیات پر نہیں اترنا چاہیے،اور انہیں اپنی سیاسی تاریخ ، جدوجہد اور قربانیوں سے آگاہ کرنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1582320307544940546
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں اور ان کے لواحقین کے آنکھوں کے آنسوؤں کا ازالہ صرف مضبوط جمہوریت کے قیام میں ہی پنہاں ہے، لہذا پیپلزپارٹی یہ عزم کرتی ہے کہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کو آگےبڑھایا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1582244870470897664