ہم نے بیت اللہ جا کر بھی شہبازگل کیلئے دعا کی، اہلیہ رانا ثنااللہ کا بیان

rana-sana-wife-shehbaz-gill.jpg


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم جب بیت اللہ گئے تو وہاں بھی شہبازگل کیلئے دعا کی ہے۔

وزیر داخلہ راناثنا کی اہلیہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ان کے شوہر کو جب گرفتار کیا گیا تو اس دوران ان پر شدید تشدد کیا گیا، رانا ثنا پر تشدد کرانے والوں میں شہباز گل بھی شامل تھے۔

رانا ثنا کی اہلیہ نے کہا کہ ان کے شوہر پر جتنا بھی تشدد کیا گیا مگر وہ کسی پر تشدد کیے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔ شہبازگل پر تو کسی نے تشدد کیا بھی نہیں وہ دراصل اپنے ہی خوف کی وجہ سے پریشان ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب رانا ثنا حوالات یا جیل میں تھے تو ان کے سیل میں چینی پھینک دی جاتی تھی جس پر آنے والے کیڑے ان کو کاٹتے تھے، میرے شوہر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا مگر انہوں نے کبھی ہمیں یہ بات نہیں بتائی لیکن پھر بھی ہمیں پتہ چل جاتا تھا۔

وزیر داخلہ کی بیوی نے کہا کہ میرے خاوند نے کسی پر تشدد نہیں کرایا۔ وہ تو بس اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں، لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ شہبازگل تو کیا کسی پر بھی تشدد نہیں ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ شہباز گل کی گرفتاری کے بعد وزیرداخلہ آئے روز ٹی وی پر ان کے خلاف بیانات دیتے رہتے ہیں تاہم لیگی رہنماؤں کی جانب سے یہاں تک کہا گیا ہے کہ حکومت ڈاکٹر شہباز گل سے صرف عمران خان کے خلاف بیان لینا چاہتی ہے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
ہاتھوں پر ماڈل ٹاؤن کے مقتولوں کا لہو جیب میں منشیات کے پیسے جن منشیات سے انہوں نے جانے کتنے ہی گھر تباہ کئے جانے کتنے ہی جوانوں کی زندگیاں برباد کر دیں منہ میں ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خاتون کے اس بچے کا خون جسے اسکی ماں کے پیٹ میں ہی مار دیا اس پر شریک جرم اسکی بیوی اور خانہ کعبہ کی دعائیں یہ کس کو دھوکا دے رہیں ہیں اللہ کو خود کو عوام کو ماڈل ٹاؤن کے مقتولوں کو آخرکس کو
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
BUS IMRANIY AFRIDI WAZIR SAHIB KA BHATEEJA HEROIN BECHTA PAKRHA GIYA- PHIR MUAMLA DABA DIYA GIYA- PHIR SANAULLAH PER HEROIN DALIY GAYI-KUCH NAHIYN THA- AFRIDI SAHIB BHAG GAYE- UN KEY PAS KUCH NIKALTA TO ABTAK SAZA HO JATIY - PHIR SHARMINDAGI HUVI AOR KHOOB HUVIY